🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9120
وَعَنْ عَمْرٍو الْبِكَالِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَأْمُرُونَكُمْ بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَالْجِهَادِ فَقَدْ حَرُمَ عَلَيْكُمْ سَبُّهُمْ وَحَلَّ لَكُمُ الصَّلَاةُ خَلْفَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عمرو بکالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم پر ایسے حکمران آئیں جو تمہیں نماز جہاد اور زکوۃ کا حکم دیں، تو تم پر انہیں برا کہنا حرام ہے، اور ان کے پیچھے نماز ادا کرنا تمہارے لئے حلال ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9120]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1630) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (43/17)»

الحكم على الحديث:
قال ابن حجر : إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9121
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ: قَدِمْتُ الشَّامَ أَلْتَمِسُ الْفَرِيضَةَ فَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ وَقَدْ أَطَافَ بِهِ النَّاسُ فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عَمْرٌو الْبِكَالِيُّ أُصِيبَتْ يَدُهُ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ يَوْمَ أَجْلَتِ الرُّومُ مِنَ الشَّامِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَفِيهِ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْعَتَكِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں: میں شام آیا میں فریضہ تلاش کر رہا تھا وہاں ایک صاحب موجود تھے جن کے گرد لوگ چکر لگا رہے تھے میں نے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ لوگوں نے بتایا یہ سیدنا عمرو بکالی رضی اللہ عنہ ہیں جن کا ہاتھ جنگ یرموک میں ضائع ہو گیا تھا یہ اس موقع کی بات ہے کہ جب رومیوں کو شام سے جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجاعہ بن زبیر عتکی ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9122
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا نَسْأَلُكَ عَنْ طَاعَةِ مَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ وَلَكِنْ مَنْ فَعَلَ كَذَا وَكَذَا - يَذْكُرُ الشَّرَّ. فَقَالَ:" اتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم آپ سے اس شخص کی اطاعت کے بارے میں نہیں پوچھ رہے جو پرہیزگاری اختیار کرتا ہے، اور اصلاح کرتا ہے، بلکہ اس کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جو شخص ایسا ایسا کرے انہوں نے شر کا ذکر کیا (تو اس کے بارے میں کیا کرنا ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور بات سنو اور اطاعت کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن قیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9122]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (101/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9123
وَعَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَدُ اللَّهِ مَعَ الْجَمَاعَةِ، وَالشَّيْطَانُ مَعَ مَنْ خَالَفَهُمْ يَرْكُضُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ کا دست رحمت جماعت کے ساتھ ہوتا ہے، اور شیطان اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جو ان سے علیحدگی اختیار کرتا ہے، اور وہ ٹھونگا مارتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9123]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (145/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9124
وَعَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: لَمَّا أَنْكَرَ النَّاسُ سِيرَةَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ فَزِعَ النَّاسُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ لَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ: اصْبِرُوا فَإِنَّ جَوْرَ إِمَامِكُمْ خَمْسِينَ عَامًا خَيْرٌ مِنْ هَرَجِ شَهْرٍ، وَذَلِكَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا بُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ إِمَارَةٍ بَرَّةٍ أَوْ فَاجِرَةٍ، فَأَمَّا الْبَرَّةُ فَتَعْدِلُ فِي الْقَسَمِ وَتُقَسِّمُ فَيْئَكُمْ فِيكُمْ بِالسَّوِيَّةِ، وَأَمَّا الْفَاجِرَةُ فَيُبْتَلَى فِيهَا الْمُؤْمِنُ. وَالْإِمَارَةُ الْفَاجِرَةُ خَيْرٌ مِنَ الْهَرَجِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْهَرَجُ؟ قَالَ:" الْقَتْلُ وَالْكَذِبُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَهْبُ اللَّهِ بْنُ رِزْقٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
زربن حبیش بیان کرتے ہیں: جب لوگوں نے ولید بن عقبہ بن ابومعیط کے طرز عمل کو منکر قرار دیا، تو لوگ گھبرا کر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ صبر سے کام لو کیونکہ تمہارے حکمران کا پچاس سال تک ظلم کرنا اس سے زیادہ بہتر ہے کہ ایک ماہ کی قتل و غارت گری ہو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں کے لئے کسی امیر کا ہونا ضروری ہے خواہ وہ نیک ہو یا گناہگار ہو اگر وہ نیک ہو اور تقسیم کرتے ہوئے عدل سے کام لے اور تمہارا مال فئے تمہارے درمیان برابری کے طور پر تقسیم کرے، تو ٹھیک ہے، اور اگر وہ گناہگار ہو تو پھر اس کی حکومت میں مومن شخص کو آزمائش کا شکار کیا جائے گا، اور بری حکمرانی، حرج سے بہتر ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! حرج سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: قتل و غارت گری اور جھوٹ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وہب اللہ بن رزق ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9124]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10210)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10210»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9125
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتِي؟" قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ فَقَدْ أَطَاعَكَ وَمِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتُكَ. قَالَ:" فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي وَمِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ، أَطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ فَإِنْ صَلُّوا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَئِمَّتَكُمْ" بَدَلَ:" أُمَرَائَكُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ کچھ اصحاب کے درمیان موجود تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ جو شخص میری اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں میری اطاعت کرنا بھی شامل ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے وہ آپ کی بھی اطاعت کرے گا، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں آپ کی اطاعت بھی شامل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم اپنے امراء کی اطاعت کرو، تم لوگ اپنے امراء کی اطاعت کرو اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں، تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ تا ہم انہوں نے لفظ ”امراء“ کی جگہ لفظ ”آئمہ“ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9125]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1631) أخرجه ابو يعلى فى المسند (5450) اخرجه احمد فى المسند (5679)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5646»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9126
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالطَّاعَةِ وَالْجَمَاعَةِ فَإِنَّهَا حَبْلُ اللَّهِ الَّذِي أَمَرَ بِهِ، وَإِنَّ مَا تَكْرَهُونَ فِي الْجَمَاعَةِ خَيْرٌ مِمَّا تُحِبُّونَ فِي الْفُرْقَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - يَأْتِي فِي كِتَابِ الْفِتَنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ قُطْبَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو تم پر اطاعت اختیار کرنا اور جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی وہ رسی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے جماعت کی صورت میں تم جس چیز کو ناپسند کرتے ہو وہ اس سے زیادہ بہتر ہو گی جو علیحدگی کی صورت میں تم پسند کرتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جو فتنوں سے متعلق کتاب میں آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن قطبہ ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9126]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8971)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9127
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: يَا حَارِثُ بْنَ قَيْسٍ أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ تَسْكُنَ وَسَطَ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَالْزَمْ جَمَاعَةَ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حارث بن قیس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے حارث بن قیس! تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ تم جنت کے درمیان میں رہو؟ حارث نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگوں کی جماعت کے ساتھ رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8970)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں