الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9214
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ - وَكَانَ عُمَرُ وَلَّاهُ حِمْصَ - قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِكَعْبٍ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَمْرٍ فَلَا تَكْتُمْنِي قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَكْتُمُكَ شَيْئًا أَعْلَمُهُ قَالَ: مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَئِمَّةً مُضِلِّينَ. قَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ، قَدْ أَسَرَّ ذَلِكَ إِلَيَّ وَأَعْلَمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمیر بن سعد، جنہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ”حمص“ کا والی مقرر کیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کعب (احبار) سے کہا: میں تم سے ایک چیز کے بارے میں دریافت کرنے لگا ہوں، تم نے وہ مجھ سے نہیں چھپانی، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے ایسی کوئی چیز نہیں چھپاؤں گا، جس کا میں علم رکھتا ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے حوالے سے، سب سے زیادہ اندیشہ کس بات کا ہے؟ تو کعب (احبار) نے جواب دیا: گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا: ہے، نبی اکرم نے مجھے اس بارے میں بتایا تھا، اور مجھے راز داری کے ساتھ یہ بات بتائی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9214]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9214]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (293)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9215
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9215]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9215]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (278/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21888»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9216
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةُ الْمُضِلُّونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات بتائی تھی: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں، سب سے زیادہ اندیشہ، گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9216]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9216]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26939، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 211»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9217
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ، وَإِذَا وُضِعَ السَّيْفُ فِي أُمَّتِي لَا يُرْفَعُ عَنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں، صرف گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے، جب میری امت میں تلوار رکھ دی جائے گی، تو قیامت کے دن تک وہ اُن سے نہیں اٹھائی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9217]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9217]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (123/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27593، وأخرجه مسند البزار برقم: 3487، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4570»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9218
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَسْتُ أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي جُوعًا يَقْتُلُهُمْ وَلَا عَدُوًّا يَجْتَاحُهُمْ وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي أَئِمَّةً مُضِلِّينَ، إِنْ أَطَاعُوهُمْ فَتَنُوهُمْ وَإِنْ عَصَوْهُمْ قَتَلُوهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں یہ اندیشہ نہیں ہے، کہ بھوک انہیں قتل کر دے گی، یا دشمن انہیں ختم کر دے گا، مجھے اپنی امت کے بارے میں، گمراہ کرنے والے حکمرانوں کے حوالے سے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ اگر ان حکمرانوں کی اطاعت کریں گے، تو وہ (حکمران) انہیں آزمائش کا شکار کر دیں گے، اور اگر وہ (لوگ) اُن (حکمرانوں) کی نافرمانی کریں گے، تو وہ حکمران انہیں قتل کروا دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9218]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9218]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7653)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7653»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9219
وَعَنْ أَبِي الْأَعْوَرِ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي شُحٌّ مُطَاعٌ وَهَوًى مُتَّبَعٌ وَإِمَامٌ ضَالٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابواعور سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں، سب سے زیادہ اندیشہ اس بات کا ہے، کہ کنجوسی کی پیروی کی جائے گی، نفسانی خواہش کے پیچھے چلا جائے گا، اور گمراہ کرنے والے حکمران ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9219]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9219]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1602)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9220
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي مِنْ أَعْمَالٍ ثَلَاثَةٍ". قَالُوا: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" زَلَّةُ الْعَالِمِ، وَحُكْمُ جَائِرٍ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اپنے بعد، اپنی امت کے بارے میں، مجھے تین قسم کے اعمال کے حوالے سے اندیشہ ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عالم کی لغزش، ظالم کی حکمرانی اور نفسانی خواہش کی پیروی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9220]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9220]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (182) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (17/17)، أخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 830»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9221
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ شَرَّ الْوُلَاةِ الْحُطَمَةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی االلہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے برے حکمران، وہ ہیں جو (لوٹ مار کر کے کھانے کے باوجود) سیر نہ ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9221]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9221]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1604)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9222
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَأَنَّكُمْ بِرَاكِبٍ قَدْ أَتَاكُمْ فَيَنْزِلُ بِكُمْ فَيَقُولُ: الْأَرْضُ أَرْضُنَا وَالْمِصْرُ مِصْرُنَا وَإِنَّمَا أَنْتُمْ عَبِيدُنَا وَأُجَرَاؤُنَا، فَحَالَ بَيْنَ الْأَرَامِلِ وَالْيَتَامَى وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى إِمَامِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کسی سوار کے سامنے ہو گے، جو تمہارے پاس آئے گا، تمہارے پاس پڑاؤ کرے گا اور پھر یہ کہے گا: یہ زمین ہماری زمین ہے، یہ شہر، ہمارا شہر ہے، اور تم لوگ ہمارے غلام اور مزدور ہو، اور پھر وہ شخص بیوہ اور یتیموں، اور اس مال کے درمیان رکاوٹ بن جائے گا، جو اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کے حکمران کو مال غنیمت کے طور پر عطا کیا ہوا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9222]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9222]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3810»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9223
وَعَنْ مَهْدِيٍّ قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: كَيْفَ أَنْتَ يَا مَهْدِيُّ إِذَا ظُهِرَ بِخِيَارِكُمْ وَاسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ أَحْدَاثُكُمْ وَشِرَارُكُمْ وَصُلِّيَتِ الصَّلَاةُ لِغَيْرِ وَقْتِهَا؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي. قَالَ: لَا تَكُنْ جَابِيًا وَلَا عَرِيفًا وَلَا شُرَطِيًّا وَلَا بَرِيدًا. وَصَلِّ الصَّلَاةَ لِمِيقَاتِهَا.
وَمَهْدِيٌّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَمَهْدِيٌّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے مہدی! اُس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ جب تمہارے بہترین لوگ مغلوب ہو جائیں گے اور تم پر کم عمر اور برے لوگ حکمران بن جائیں گے، اور نماز کو اُس کے مخصوص وقت کے علاوہ ادا کیا جائے گا، میں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم! انہوں نے فرمایا: تم جابی، یا عریف، یا کوتوال، یا برید (یعنی سرکاری اہلکار) نہ بننا، اور نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لینا۔ مہدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9223]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9498)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف