الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ إِمَارَةِ السُّفَهَاءِ وَالصِّبْيَانِ .
بیوقوف لوگوں اور بچوں کی حکومت
حدیث نمبر: 9253
عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ عَنْ عُلَيْمٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عَلَى سَطْحٍ مَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عُلَيْمٌ: لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَالَ: عَبْسٌ الْغِفَارِيُّ، وَالنَّاسُ يَخْرُجُونَ فِي الطَّاعُونِ فَقَالَ عَبْسٌ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي ثَلَاثًا يَقُولُهَا فَقَالَ لَهُ عُلَيْمٌ: لِمَ تَقُولُ هَذَا؟ أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَتَمَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ عِنْدَ انْقِطَاعِ عَمَلِهِ وَلَا يُرَدُّ فَيُسْتَعْتَبُ"؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَادِرُوا بِالْمَوْتِ سِتًّا: إِمْرَةُ السُّفَهَاءِ وَبَيْعُ الْحُكْمِ وَاسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ يُغَنِّيهِمْ وَإِنْ كَانَ أَقَلَّ مِنْهُمْ فِقْهًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي (الْأَوْسَطِ) وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَبْسٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِهِ سِتَّ خِصَالٍ: إِمْرَةُ الصِّبْيَانِ وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ وَالرُّشْوَةُ فِي الْحُكْمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَاسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ لَيْسَ بِأَفْقَهِهِمْ وَلَا بِأَفْضَلِهِمْ يُغَنِّيهِمْ غِنَاءً.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

زاذان ابوعمر نے علیم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ہم لوگ ایک چھت پر بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے ساتھ ایک صحابی موجود تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات بیان کی تھی کہ وہ سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ تھے، طاعون کی وبا کے دوران لوگ نکل رہے تھے، سیدنا عبس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے طاعون! تو مجھے اپنی گرفت میں لے: یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی، تو علیم نے اُن سے کہا: آپ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد نہیں فرمایا ہے: ”کوئی شخص موت کی آرزو ہرگز نہ کرے، کیونکہ اس صورت میں اُس کا عمل منقطع ہو جائے گا اور اسے دوبارہ واپس بھی نہیں بھیجا جائے گا کہ وہ (اللہ تعالیٰ کی) رضا کے حصول کے لیے مزید کوشش کرتا“۔ تو سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چھ چیزوں سے پہلے موت کی طرف جلدی کرو! بیوقوفوں کی حکومت، عدالتی فیصلے کی فروخت، خون (یعنی قتل) کو کمتر سمجھنا، رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، وہ ایسے شخص کو آگے کریں گے، جو انہیں گا کر سنائے گا، اگرچہ وہ دین کے علم کے حوالے سے اُن میں سے کم ہو“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے حوالے سے، چھ چیزوں کے بارے میں اندیشے کا اظہار کیا، بچوں کی حکومت، پولیس (یعنی سرکاری کارندوں) کی کثرت، عدالتی فیصلے میں رشوت، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کرنا، قتل کو ہلکا سمجھنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، وہ ایسے شخص کو امامت کے لیے آگے کریں گے، جو اُن میں سب سے بڑا عالم، یا سب سے زیادہ فضیلت والا نہیں ہو گا، بلکہ وہ انہیں گا کر (قرآن) سنائے گا“ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے، ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9253]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1610) اخرجه احمد فى المسند (494/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15610، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 689»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مسند
حدیث نمبر: 9254
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ سِتًّا: إِمَارَةُ السُّفَهَاءِ وَسَفْكُ الدِّمَاءِ (وَبَيْعُ الْحُكْمِ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَنُشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے تمہارے بارے میں، چھ چیزوں کا اندیشہ ہے، بے وقوفوں کی حکومت، خون بہایا جانا، عدالتی فیصلے کو فروخت کرنا، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کرنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے، اور پولیس (یعنی سرکاری کارندوں) کی کثرت“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9254]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف