الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ
گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9330
وَعَنْ عَرِيبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالنُّبْلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا، وَالْمُنْفِقُ عَلَيْهَا كَالْبَاسِطِ يَدَهُ فِي الصَّدَقَةِ، وَأَبْوَالُهَا وَأَرْوَاثُهَا لِأَهْلِهَا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِسْكِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عریب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور برکت باندھ دی گئی ہے اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے اور ان پر خرچ کرنے والے کی مثال صدقہ کرنے کے لئے ہاتھ بڑھانے والے کی مانند ہے ان کا پیشاب اور ان کی لید ان کے مالکان کے لئے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جنت کی مشک سے بنے ہوئے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9330]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1088) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (188/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9331
وَعَنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو زِيَادٍ التَّيْمِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو زِيَادٍ التَّيْمِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوزیاد تیمی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9331]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوزیاد تیمی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9331]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9332
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ أَنَّهُ قَالَ لِابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا وَمَنْ رَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتِ النَّفَقَةُ عَلَيْهِ كَالْمَادِّ يَدَهُ بِالصَّدَقَةِ لَا يَقْبِضُهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ
حسن بن ابوالحسن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے انہوں نے سیدنا ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے، جو شخص اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھتا ہے، تو اس پر خرچ کرنا اپنے ہاتھ کو صدقہ کرنے کے لئے بڑھانے والے کی مانند ہے جسے وہ بند نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9332]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9332]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5623)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
حدیث نمبر: 9333
وَعَنْ سَوَادَةَ بْنِ رَبِيعٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لِي بَذَوْدٍ وَقَالَ" عَلَيْكَ بِالْخَيْلِ فَإِنَّ الْخَيْلَ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ الْجَرْمِيِّ عَنْ سَوَادَةَ، وَسُلَيْمَانُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ الْجَرْمِيِّ عَنْ سَوَادَةَ، وَسُلَيْمَانُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سوادہ بن ربیع جرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھے اونٹ دینے کا حکم دیا اور پھر ارشاد فرمایا: تم پر گھوڑے رکھنا لازم ہے، کیونکہ گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے سلیمان جرمی کے حوالے سے سیدنا سوادہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے سلیمان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9333]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6482)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9334
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسٌ، فَوَهَبَهُ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانَ يَسْمَعُ صَهِيلَهُ، ثُمَّ إِنَّهُ فَقَدَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا فَعَلَ فَرَسُكَ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَصَيْتُهُ. فَقَالَ:" الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، نَوَاصِيهَا دِفَاؤُهَا وَأَذْنَابُهَا مَذَابُّهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ يَحْيَى الْمَارِيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ يَحْيَى الْمَارِيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا تھا آپ نے وہ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو ہبہ کر دیا آپ اس کے ہنہنانے کی آواز سنا کرتے تھے، پھر آپ نے اس (آواز) کو غیر موجود، پایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا: تمہارے گھوڑے کا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے خصی کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور غنیمت ہے، ان کی پیشانیاں ان کی گرمائش کا ذریعہ ہیں، اور ان کی دمیں، اُن کا مکھیاں اُڑانے کا ذریعہ ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی راشد بن یحیی مرینی ہے جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور (دوسرے راویوں کے) برخلاف نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9334]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7994)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7994»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9335
وَعَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ: فَرَسٌ لِلرَّحْمَنِ وَفَرَسٌ لِلْإِنْسَانِ وَفَرَسٌ لِلشَّيْطَانِ. فَأَمَّا فَرَسُ الرَّحْمَنِ فَمَا اتُّخِذَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقُوتِلَ عَلَيْهِ أَعْدَاءُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَمَّا فَرَسُ الْإِنْسَانِ فَمَا اسْتُبْطِنَ وَيُحْمَلُ عَلَيْهِ. وَأَمَّا فَرَسُ الشَّيْطَانِ فَمَا رُوهِنَ عَلَيْهِ وَقُومِرَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں ایک گھوڑا رحمان کے لئے ہوتا ہے ایک گھوڑا انسان کے لیے ہوتا ہے۔ ایک گھوڑا شیطان کے لئے ہوتا ہے جہاں تک رحمان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے جسے اللہ کی راہ میں رکھا گیا ہو اور اس پر سوار ہو کر اللہ کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کی جائے جہاں تک انسان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے، جس کو سواری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور جس پر وزن لادا جاتا ہے جہاں تک شیطان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو وہ یہ ہے جس پر مقابلہ بازی اور جوا کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9335]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3707)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3707»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9336
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَعَلَفُهُ وَأَثَرُهُ فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھتا ہے، تو اس کا چارہ اور اس کا نشان (یعنی قدم کا نشان) قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9336]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (411 و 1194)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 411»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف