الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ
گھڑ دوڑ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 9361
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: ضَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَيْلَ وَوَقَّتَ لِإِضْمَارِهَا وَقْتًا وَقَالَ:" يَوْمُ كَذَا وَكَذَا مَوْضِعُ كَذَا وَكَذَا". وَأَرْسَلَ الْخَيْلَ الَّتِي لَيْسَتْ بِمُضَمَّرَةٍ مِنْ دُونِ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی تربیت کروائی اور ان کی تربیت کے لئے مخصوص وقت مقرر کیا پھر یہ فرمایا: فلاں فلاں دن فلاں فلاں علاقے میں (ان کا مقابلہ ہو گا) اور جن گھوڑوں کی تربیت نہیں کی گئی تھی ان کے مقابلے کی حد اس سے کم تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9361]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9361]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1691)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9362
وَعَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنِّي؟ قَالَ شَابٌّ: أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ. قَالَ: فَسَبَقَهُ قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کون میرے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرے گا؟ ایک نوجوان نے جواب دیا: میں، اگر آپ غصہ نہ کریں۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ ان سے سبقت لے گیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کو دیکھا کہ وہ اُڑ رہے تھے اور وہ ایک گھوڑے کی برہنہ پشت پر اس کے پیچھے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9362]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9362]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (362)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9363
وَعَنْ أَبِي بَلْجٍ قَالَ: رَأَيْتُ لُبَيَّ بْنَ لَبَا الْأَسَدِيَّ وَكَانَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبَقَ فَرَسٌ لَهُ جَلَّلَهُ بُرْدًا عَدَنِيًّا، وَرَأَيْتُ عَلَيْهِ ثَوْبَ خَزٍّ وَمِطْرَفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوبلج بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا لبی بن لبا اسدی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا، ان کا گھوڑا سبقت لے گیا، انہوں نے اس پر اونی چادر ڈالی ہوئی تھی اور میں نے ان صاحب کو دیکھا کہ ان کے جسم پر اونی اور نشان والا کپڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9363]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (218/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح