الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ أَطْرَقَ فَرَسًا أَوْ غَيْرَهُ
اس شخص کا بیان جو گھوڑا یا اس کے علاوہ کوئی اور (نر جانور) جفتی کے لئے دیتا ہے
حدیث نمبر: 9370
عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ أَنَّهُ أَتَاهُ فَقَالَ: أَطْرِقْنِي فَرَسَكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَطْرَقَ فَعَقَّبَ لَهُ الْفَرَسُ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -"
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَطْرَقَ فَرَسَهُ مُسْلِمًا فَعَقَّبَ لَهُ الْفَرَسُ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنْ لَمْ يُعَقِّبْ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ فَرَسٍ يَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور بولے: اپنا گھوڑا مجھے جفتی کے لئے دے دو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اسے جفتی کے لئے دے اور اس کے نتیجے میں اور گھوڑا پیدا ہو، تو اس دینے والے کو ستر گھوڑوں جتنا اجر ملتا ہے، جو اس نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنا گھوڑا جفتی کے لئے کسی مسلمان کو دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک اور گھوڑا پیدا ہوتا ہے، تو اس شخص کو ستر گھوڑوں کے جتنا اجر ملتا ہے جنہیں اس نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیا ہو اور اگر اس کے نتیجے میں۔ گھوڑا پیدا نہیں ہوتا، تو اس شخص کو ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دینے کا اجر ملتا ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9370]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (341/22) اخرجه احمد فى المسند (231/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17571»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9371
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا تَعَاطَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ قَطُّ أَفْضَلَ مِنَ الطَّرْقِ يَطْرُقُ الرَّجُلُ فَرَسَهُ فَيَجْرِي لَهُ أَجْرُهُ، وَيَطْرُقُ الرَّجُلُ فَحْلَهُ فَيَجْرِي لَهُ أَجْرُهُ وَيَطْرُقُ الرَّجُلُ كَبْشَهُ فَيَجْرِي لَهُ أَجْرُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جو مہربانی کرتے ہیں اس میں کوئی بھی چیز جفتی کے لئے جانور دینے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتی آدمی اپنا گھوڑا جفتی کے لئے دیتا ہے، تو اس کا اجر اس کے لئے جاری ہو جاتا ہے آدمی اپنا نر جانور جفتی کے لئے دیتا ہے، تو اس کا اجر اس کے لئے جاری ہو جاتا ہے آدمی اپنا مینڈھا جفتی کے لئے دیتا ہے، تو اس کا اجر اس شخص کے لئے جاری ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9371]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13061)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح