🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِسِيِّ وَالرِّمَاحِ وَالسُّيُوفِ
کانوں، نیزوں اور تلواروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9379
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ بِالسَّيْفِ حَتَّى يُعْبَدَ اللَّهُ تَعَالَى وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَجُعِلَ رِزْقِي تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِي، وَجُعِلَ الذُّلُّ وَالصَّغَارُ عَلَى مَنْ خَالَفَ أَمْرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُمَا وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے قیامت سے پہلے تلوار کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے تاکہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں ہے اور میرا زرق میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھا گیا ہے اور ذلت اور حقارت اس شخص پر مسلط کر دی گئی ہے، جو میرے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے جسے ابن مدینی ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5093، 5094، 5634، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6404/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9380
وَعَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مَعَهُ قَوْسٌ فَارِسِيَّةٌ فَقَالَ:" اطْرَحْهَا" ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْقَوْسِ الْعَرَبِيَّةِ فَقَالَ:" بِهَذِهِ وَبِرِمَاحِ الْقَنَا يُمَكِّنُ اللَّهُ لَكُمْ فِي الْبِلَادِ وَيَنْصُرُكُمْ عَلَى عَدُوِّكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ لَمْ يُضَعَّفُوا وَلَمْ يُوَثَّقُوا.
سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس کے پاس فارسی کمان تھی آپ نے فرمایا: اسے رکھ دو! پھر آپ نے عربی کمان کی طرف اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: ”یہ اور قنا کے نیزے ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ تمہیں شہروں پر تسلط عطا کرے گا، اور تمہارے دشمن کے خلاف تمہاری مدد کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مستور راوی ہیں، جنہیں نہ ہی ضعیف قرار دیا گیا ہے اور نہ ان کی توثیق گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9380]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (141/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9381
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى خَيْبَرَ فَعَمَّمَهُ بِعِمَامَةٍ سَوْدَاءَ ثُمَّ أَرْسَلَهَا مِنْ وَرَائِهِ - أَوْ قَالَ: عَلَى كَتِفِهِ الْيُسْرَى - ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْبَعُ الْجَيْشَ وَهُوَ مُتَوَكِّئٌ عَلَى قَوْسٍ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ يَحْمِلُ قَوْسًا فَارِسِيًّا فَقَالَ:"أَلْقِهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ مَلْعُونٌ مَنْ يَحْمِلُهَا، عَلَيْكُمْ بِالْقَنَا وَالْقِسِيِّ الْعَرَبِيَّةِ فَإِنَّ بِهَا يُعِزُّ اللَّهُ دِينَكُمْ وَيَفْتَحُ لَكُمُ الْبِلَادَ".
قَالَ يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ: إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَنَّهَا كَانَتْ إِذْ ذَاكَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَّا الْيَوْمَ فَقَدْ صَارَتْ عُدَّةً وَقُوَّةً لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِأَبِي عُبَيْدَةَ عِيسَى بْنِ سُلَيْمٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ سَمَاعًا.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو خیبر کی طرف بھیجا تو انہیں سیاہ عمامہ باندھا اور اس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکایا راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: بائیں کندھے پر ڈالا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لشکر کے پیچھے چلتے ہوئے تشریف لے گئے آپ نے کمان کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی آپ کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے فارسی کمان اٹھائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رکھ دو کیونکہ یہ ملعون ہے اور جو شخص اسے اٹھائے وہ ملعون ہے تم پر قنا اور عربی کمانیں استعمال کرنا لازم ہے، کیونکہ ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ تمہارے دین کو غلبہ عطا کرے گا، اور تمہارے لئے شہروں کو فتح کر دے گا۔ یحیی بن حمزہ کہتے ہیں: یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے ساتھ مخصوص ہے جہاں تک آج کی بات ہے، تو آج یہ کمانیں اہل اسلام کے ہتھیاروں اور قوت کا حصہ بن چکی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ میں نے ابوعبیدہ عیسیٰ بن سلیم نامی راوی کے عبداللہ بن بشر سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9381]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 97»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9382
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَفَعَهُ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالرَّمْيِ فَإِنَّهُ خَيْرُ - أَوْ مِنْ خَيْرِ - لَهْوِكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالرَّمْيِ فَإِنَّهُ خَيْرُ لَعِبِكُمْ".
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَاتِمَ بْنَ اللَّيْثِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر تیراندازی لازم ہے، کیونکہ یہ تمہارے کھیل میں سب سے بہتر ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر تیر اندازی لازم ہے، کیونکہ یہ تمہارے کھیلوں میں سب سے بہتر ہے“۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حاتم بن لیث کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ امام طبرانی کے رجال کا معاملہ بھی اس طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9382]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1701)، أخرجه مسند البزار برقم: 1146، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2070»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9383
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَشْهَدُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ رَهْنِكُمْ إِلَّا النِّصَالَ وَالنِّضَالَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فرشتے تمہارے مقابلوں میں کسی میں شامل نہیں ہوتے البتہ تیروں اور تیراندازی کے مقابلے کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9383]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1705) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13474)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13474»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9384
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمٍ يَرْمُونَ فَقَالَ:" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو تیراندازی کر رہے تھے نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ تیراندازی کرو! اے اولاد اسماعیل! کیونکہ تمہارے جدامجد بھی تیرانداز تھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9384]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1702) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6119)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2510»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9385
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ يَرْمُونَ فَقَالَ:" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو تیراندازی کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے اولاد اسماعیل! تم تیراندازی کرو تمہارے جد امجد بھی تیرانداز تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9385]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1703)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9386
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْأَسْلَمِيِّينَ:" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"وَأَنَا مَعَ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ". فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ قَالَ:" مَا لَكُمْ؟" قَالُوا: مَنْ كُنْتَ مَعَهُ فَقَدْ غَلَبَ. قَالَ:" ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے لوگوں سے فرمایا: اے اولاد اسماعیل! تم تیراندازی کرو، کیونکہ تمہارے جدامجد بھی تیرانداز تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں محجن بن ادرع کے ساتھ ہوں، تو لوگ رک گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: آپ جس کے ساتھ ہوں گے وہ غالب آ جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ تیراندازی کرو میں تم سب لوگوں کے ساتھ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9386]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2988)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2989»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9387
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْأَرْضَ سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ وَتُكْفَوْنَ الدُّنْيَا، فَلَا يَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَلْهُوَ بِأَسْهُمِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
سیدنا عمرو بن عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب زمین تمہارے لئے فتح کر دی جائے گی اور دنیا کے حوالے سے تمہارے لئے کفایت ہو جائے گی تو تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے تیروں کے ذریعے کھیلنے کے حوالے سے عاجز نہ آ جائے (یعنی اسے ترک نہ کر دے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ضعیف ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9388
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِذَا لَجَّ بِهِ هَمُّهُ أَنْ يَتَقَلَّدَ قَوْسَهُ فَيَنْفِيَ بِهِ هَمَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الزُّبَيْرِ الزُّبَيْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ جب اسے پریشانی (یا دشمن کی طرف سے خوف) لاحق ہو، تو وہ اپنی کمان گلے میں ڈالے اور اس کے ذریعے اپنی پریشانی کو ختم کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زبیر زبیدی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (11858)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1112»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں