🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابُ فَضْلِ الْجِهَادِ
جہاد کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9439
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَزَكَّاهُ هُوَ وَشَرِيكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ پر ایمان رکھنا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور مبرور حج“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبداللہ بن ابوثور ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور انہوں نے اور شریک نے اسے پاکیزہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9439]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1650)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9440
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَجَّةٌ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعِينَ غَزْوَةٍ وَغَزْوَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعِينَ حَجَّةٍ".
يَقُولُ: إِذَا حَجَّ الرَّجُلُ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ فَغَزْوَةٌ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَرْبَعِينَ حَجَّةً، وَحَجَّةُ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعِينَ غَزْوَةٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَعَنْبَسَةُ بْنُ هُبَيْرَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَجَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک حج چالیس غزوات سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور ایک غزوہ چالیس حج سے زیادہ بہتر ہوتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص فرض حج کر چکا ہو، تو ایک غزوہ اس کے لئے چالیس مرتبہ حج کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور فرض حج چالیس مرتبہ غزوہ میں شرکت کرنے سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں عنبسہ بن ہبیرہ نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے اسے مجہول کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9440]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى) المسند (1651)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9441
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ مِنْ سَرَايَاهُ قَالَ: فَمَرَّ رَجُلٌ بِغَارٍ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، قَالَ: فَحَدَّثَ نَفْسَهُ بِأَنْ يُقِيمَ فِي ذَلِكَ الْغَارِ فَيَقُوتُهُ مَا كَانَ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، وَيُصِيبُ مَا حَوْلَهُ مِنَ الْبَقْلِ، وَيَتَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا، ثُمَّ قَالَ: لَوْ أَنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَإِنْ أَذِنَ لِي فَعَلْتُ وَإِلَّا لَمْ أَفْعَلْ، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي مَرَرْتُ بِغَارٍ فِيهِ مَا يَقُوتُنِي مِنَ الْمَاءِ وَالْبَقْلِ، فَحَدَّثَتْنِي نَفْسِي بِأَنْ أُقِيمَ فِيهِ وَأَتَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ، وَلَكِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَغَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَلَمَقَامُ أَحَدِكُمْ فِي الصَّفِّ خَيْرٌ مِنْ صَلَاتِهِ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگی مہم میں حصہ لینے کے لئے نکلے۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص کا گزر ایک غار کے پاس سے ہوا جس میں تھوڑا سا پانی موجود تھا اس شخص نے یہ سوچا کہ وہ اس غار میں مقیم ہو جاتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ اس پانی کے ذریعے اسے خوراک فراہم کرتا رہے گا وہ آس پاس کی سبزیاں حاصل کر لے گا، اور وہ دنیا سے لاتعلق ہو جائے گا پھر اس نے سوچا کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ کے سامنے یہ بات ذکر کرنی چاہیے اگر آپ نے مجھے اجازت دے دی تو میں ایسا کر لوں گا، اور اگر اجازت نہ دی تو میں ایسا نہیں کروں گا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرا گزر ایک غار کے پاس سے ہوا جس میں پانی اور سبزیوں کے حوالے سے میری خوراک کا بندوبست موجود تھا میں نے یہ سوچا کہ میں اس میں مقیم ہو جاتا ہوں اور دنیا سے لاتعلق ہو جاتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہودیت یا عیسائیت کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا بلکہ مجھے آسان حنفیت کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے اللہ کی راہ میں صبح کے وقت جانا یا شام کے وقت جانا دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور تم میں سے کسی ایک شخص کا صف میں کھڑا ہونا اس کے ساٹھ سال تک (نفل) نمازیں ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7868) اخرجه احمد فى المسند (266/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21788»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9442
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشِعْبٍ مِنْ مَاءٍ فَأَعْجَبَهُ طِيبُهُ فَقَالَ: لَوِ اعْتَزَلْتُ النَّاسَ وَأَقَمْتُ فِي ذَلِكَ الشِّعْبِ، وَلَنْ أَفْعَلَ حَتَّى أَسْتَأْذِنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلْ فَإِنَّ مَقَامَ أَحَدِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ مَقَامِهِ فِي بَيْتِهِ سِتِّينَ عَامًا - أَوْ كَذَا عَامًا - مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ لِلْقِتَالِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا گزر ایک گھاٹی کے پاس سے ہوا جس میں پانی موجود تھا انہیں وہاں کی پاکیزگی اچھی لگی تو انہوں نے یہ سوچا کہ اگر میں لوگوں سے الگ تھلگ ہو جاؤں اور اس گھاٹی میں مقیم ہو جاؤں (تو یہ مناسب ہو گا) لیکن میں ایسا اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک اللہ کے رسول سے اجازت نہیں لے لیتا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، کیونکہ تم میں سے کسی ایک شخص کا اللہ کی راہ میں کھڑے ہونا اس کے لئے اس کے اپنے گھر میں ساٹھ سال تک کھڑے ہونے (یا نوافل ادا کرنے) سے زیادہ بہتر ہے (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) جو شخص اونٹنی کا دودھ دوہنے کے جتنے وقت کے لئے اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ آدمی کے جنگ کے لئے صف میں کھڑے ہونے کی فضیلت کے بارے میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ منقول حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9442]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1652)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1650، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10407، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2429، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8394»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں