🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابُ الْجِهَادِ فِي الْمَغْرِبِ
مغرب میں جہاد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9445
عَنْ أَبِي مُصْعَبٍ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ شَيْخٌ فَرَأَوْهُ مُوثَرًا فِي جَهَازِهِ فَسَأَلُوهُ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ يُرِيدُ الْمَغْرِبَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَخْرُجُ نَاسٌ إِلَى الْمَغْرِبِ يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وُجُوهُهُمْ عَلَى ضَوْءِ الشَّمْسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابومصعب بیان کرتے ہیں: اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ آئے لوگوں نے ان کے ساز و سامان میں کوئی چیز نمایاں دیکھی ان سے اس بارے میں دریافت کیا: تو ان صاحب نے بتایا: وہ مغرب کی طرف جانا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب کچھ لوگ مغرب کی طرف جائیں گے وہ لوگ جب قیامت کے دن آئیں گے تو ان کے چہرے سورج کی طرح روشن ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9445]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15067»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9446
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكُونُ فِتْنَةٌ يَكُونُ أَسْلَمُ النَّاسِ فِيهَا الْجُنْدَ الْغَرْبِيَّ".
قَالَ ابْنُ الْحَمِقِ: فَلِذَلِكَ قُدِّمْتُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ مِصْرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عُمَيْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُغَافِرِيِّ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَدْرِي مَنْ هُوَ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایسا فتنہ ہو گا، جس میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ سلامتی والا شخص وہ ہو گا جو مغربی لشکر میں ہو گا“۔ سیدنا ابن حمق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اسی وجہ سے اے اہل مصر! میں تمہارے پاس آیا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے عمیرہ بن عبداللہ مغافری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9446]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1656)، أخرجه مسند البزار برقم: 2311، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں