🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. بَابٌ فِي الرِّبَاطِ
پہریداری کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9504
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رِبَاطُ شَهْرٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ دَهْرٍ وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمِنَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ وَغُدِيَ عَلَيْهِ بِرِزْقِهِ وَرِيحَ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيَجْرِي عَلَيْهِ أَجْرُ الْمُجَاهِدِ حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مہینے کی پہریداری ہمیشہ نفلی روزہ رکھنے سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں پہرا دینے کے دوران مر جاتا ہے وہ بڑی پریشانی سے محفوظ رہے گا اسے اس کا رزق فراہم کیا جاتا ہے اور جنت کی خوشبو (یا ہوا) دی جاتی ہے اور اس کے لئے مجاہد کا اجر اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اللہ تعالیٰ اسے (قیامت کے دن) دوبارہ زندہ نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9504]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9505
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ عَمَلٍ يَنْقَطِعُ عَنْ صَاحِبِهِ إِذَا مَاتَ، إِلَّا الْمُرَابِطَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ يُنْمَى لَهُ عَمَلُهُ، وَيُجْرَى عَلَيْهِ رِزْقُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر عمل اپنے متعلقہ فرد سے منقطع ہو جاتا ہے جب وہ فرد مر جاتا ہے البتہ اللہ کی راہ میں پہرا دینے والے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ اس کا عمل اس کے لئے بڑھتا رہتا ہے اور اس کا رزق اس کے لئے جاری رہتا ہے یہ قیامت تک ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9506
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّهُ رَأَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ وَهُوَ مُرَابِطٌ بِسَاحِلِ [ حِمْصَ ] فَقَالَ: مَا لَكَ [ عَلَى هَذَا ] ؟ قَالَ: مُرَابِطٌ. قَالَ سَلْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَصِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ وَبُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَهِيدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حمص کے ساحل پر پہرا دے رہے تھے، تو یہ کہا: آپ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: پہرا دے رہا ہوں۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی راہ میں ایک دن پہرا دینا ایک ماہ کے نفلی روزوں اور قیام کی مانند ہے اور جو شخص پہرا دینے کے دوران مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا عمل اس کے لئے جاری کرتا ہے، جو عمل وہ پہلے کیا کرتا تھا، اور وہ شخص (قبر کی) آزمائش سے محفوظ رہتا ہے اور وہ شخص قیامت کے دن شہید کے طور پر زندہ کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6179)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 1913، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1665، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3168، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23216، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2469، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6179، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3147»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9507
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ النُّدَّرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا انْتَاطَ غَزْوُكُمْ وَاسْتُحِلَّتِ الْغَنَائِمُ وَكَثُرَتِ الْغَرَائِمُ فَخَيْرُ جِهَادِكُمُ الرِّبَاطُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے غزوات منقطع ہو جائیں اور مال غنیمت کو حلال قرار دیدیا جائے اور تاوان زیادہ ہو جائے، تو تمہارا سب سے بہتر جہاد پہریداری ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (135/17)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4856»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں