الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابٌ فِيمَنْ يَغْزُو بِمَالِ غَيْرِهِ .
اس شخص کا بیان جو کسی دوسرے کے مال کی بنیاد پر جنگ میں حصہ لیتا ہے
حدیث نمبر: 9652
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَمَّنْ لَمْ يَغْزُ وَأَعْطَى مَالَهُ يُغْزَى عَلَيْهِ، فَلَهُ أَجْرٌ أَمْ لِلْمُنْطَلِقِ؟ قَالَ:" لَهُ أَجْرُ مَالِهِ وَلِلْمُنْطَلِقِ أَجْرُ مَا احْتَسَبَ مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں ایسے شخص کے بارے میں بتائیے جو جنگ میں حصہ نہیں لیتا لیکن وہ مال دے دیتا ہے تاکہ اس مال کی مدد سے جنگ میں حصہ لیا جائے تو اجر اس کو ملے گا یا جانے والے کو ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اس کے مال کا اجر ملے گا، اور جانے والے کو اس چیز کا اجر ملے گا جو اس نے ثواب کی امید رکھی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9652]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9652]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (38/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف