الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ .
مال غنیمت کی تقسیم
حدیث نمبر: 9749
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ الْغَنِيمَةَ تُجَزَّأُ خَمْسَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ يُسْهَمُ عَلَيْهَا فَمَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهُوَ لَهُ يَتَخَيَّرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے غنیمت کو دیکھا کہ اسے پانچ اجزا میں تقسیم کیا جاتا اور اس کے حصے کیے جاتے، جو حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مخصوص ہو وہ آپ کو ملتا، اور آپ اسے اختیار کر سکتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9749]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5397)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9750
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخُمُسِ؟ قَالَ: كَانَ يَحْمِلُ الرَّجُلَ مِنْهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ الرَّجُلَ ثُمَّ الرَّجُلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خمس کو کیسے استعمال کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: آپ اس میں سے اللہ کی راہ میں کسی شخص کو سواری لے کر دیتے تھے پھر کسی اور کو لے کر دیتے تھے پھر کسی اور کو لے کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9750]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9750]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (365/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9751
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً فَغَنِمُوا خَمَّسَ الْغَنِيمَةَ، فَضَرَبَ ذَلِكَ فِي خَمْسَةٍ ثُمَّ قَرَأَ: (وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ) [ إِلَى قَوْلِهِ: (للَّهِ) مِفْتَاحُ كَلَامِ: (للَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ) ] فَجَعَلَ سَهْمَ اللَّهِ وَسَهْمَ الرَّسُولِ وَاحِدًا (وَلِذِي الْقُرْبَى) فَجَعَلَ هَذَيْنِ السَّهْمَيْنِ قُوَّةً فِي الْخَيْلِ وَالسِّلَاحِ، وَجَعَلَ سَهْمَ الْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ لَا يُعْطِيهِ غَيْرَهُمْ، وَجَعَلَ الْأَسْهُمَ الْأَرْبَعَةَ الْبَاقِيَةَ: لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِرَاكِبِهِ سَهْمٌ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنگی مہم روانہ کرتے تھے اور وہ لوگ مال غنیمت حاصل کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت کو پانچ حصوں میں تقسیم کرتے تھے آپ اس کے پانچ حصے کرتے تھے پھر یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”تم لوگ یہ بات جان لو کہ تم جو بھی چیز غنیمت کے طور پر حاصل کرتے ہو اس کا پانچواں حصہ اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہو گا“۔ (اس میں لفظ) ”اللہ تعالیٰ کے لئے“ کلام کا آغاز ہے، جیسے: ”اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جو کچھ بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا حصہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ ایک ہی بناتے تھے اور قریبی رشتہ داروں کے لئے (حصہ ہو گا) تو آپ یہ دو حصے گھوڑے اور ہتھیار کے ذریعے قوت حاصل کرنے میں استعمال کرتے تھے آپ یتیموں مسکینوں اور مسافروں کا حصہ ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیتے تھے جبکہ باقی کے چار حصے آپ گھوڑے کے دو حصے اور اس کے سوار کا ایک حصہ اور پیادہ شخص کا ایک حصہ کے اصول کے تحت تقسیم کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9751]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9751]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12660)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12660»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9752
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَهْلَ الْبَصْرَةِ غَزَوْا نُهَاوَنْدَ فَأَمَدَّهُمْ أَهْلُ الْكُوفَةِ وَعَلَيْهِمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَظَهَرُوا فَأَرَادَ أَهْلُ الْبَصْرَةِ أَنْ لَا يَقْسِمُوا لِأَهْلِ الْكُوفَةِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ أَوْ مِنْ بَنِي عُطَارِدٍ: أَيُّهَا الْعَبْدُ الْأَجْدَعُ تُرِيدُ أَنْ تَشْرَكَنَا فِي غَنَائِمِنَا، وَكَانَتْ أُذُنُهُ جُدِعَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: خَيْرَ أُذُنِي سَبَبْتَ، فَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ، فَكَتَبَ: إِنَّ الْغَنِيمَةَ لِمَنْ شَهِدَ الْوَقْعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: اہل بصرہ نے نہاوند کے مقام پر جنگ میں حصہ لیا، تو اہل کوفہ نے ان کی امداد کی ان کے امیر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ تھے۔ وہ لوگ غالب آ گئے اہل بصرہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اہل کوفہ کو تقسیم میں کوئی حصہ نہیں دیں گے تو بنو تمیم یا بنو عطارد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: اے ناک کٹے غلام کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تم ہمارے مال غنیمت میں ہمارے شراکت دار بن جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: ان کے کان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے ہوئے کاٹے گئے تھے، تو انہوں نے فرمایا: تم نے میرے اچھے کانوں کو برا کہا: ہے پھر انہوں نے اس بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط لکھا کہ غنیمت میں اس شخص کو حصہ ملے گا، جس نے جنگ میں حصہ لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9752]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9752]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9753
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ لَقَدْ قَسَمَ اللَّهُ تَعَالَى هَذَا الْفَيْءَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَفْتَحَ فَارِسَ وَالرُّومَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اس مال فئے کو فارس اور روم کے فتح ہونے سے پہلے تقسیم کروا دیا تھا (یعنی اس کا حکم بیان کر دیا تھا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9753]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8951)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8951، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2064، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9754
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ قَدِمَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فِي سَفِينَةٍ وَمَعَهُ فَرَسٌ أَبْلَقُ، فَلَمَّا رَسَوْا وَجَدُوا إِبِلًا كَثِيرَةً مِنْ إِبِلِ الْمُشْرِكِينَ، فَأَخَذُوهَا فَأَمَرَهُمْ أَبُو مَالِكٍ أَنْ يَنْحَرُوا مِنْهَا بَعِيرًا فَيَسْتَعِينُوا بِهِ، ثُمَّ مَضَى عَلَى قَدَمَيْهِ حَتَّى قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِسَفَرِهِ وَبِأَصْحَابِهِ وَبِالْإِبِلِ الَّتِي أَصَابُوا ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ الَّذِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَعْطِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْإِبِلِ. قَالَ:" اذْهَبُوا إِلَى أَبِي مَالِكٍ". فَلَمَّا أَتَوْهُ قَسَمَهَا أَخْمَاسًا خُمُسًا بَعَثَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخَذَ ثُلُثَ الْبَاقِي بَعْدَ الْخُمُسِ فَقَسَمَهُ بَيْنَ أَصْحَابِهِ وَالثُّلُثَيْنِ الْبَاقِيَيْنِ لِلْمُسْلِمِينَ فَقَسَمَهُ بَيْنَهُمْ فَجَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: مَا رَأَيْنَا مِثْلَ أَبِي مَالِكٍ بِهَذَا الْمَغْنَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كُنْتُ أَنَا مَا صَنَعْتُ إِلَّا كَمَا صَنَعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ اور اُن کے ساتھی کشتی میں بیٹھ کر آئے، ان کے ساتھ ایک ”ابلق“ (یعنی سفید و سیاہ رنگ کا) گھوڑا تھا۔ جب وہ لوگ کشتی سے اترے تو انہوں نے مشرکین کے بہت سے اونٹ پائے انہوں نے ان کو حاصل کیا سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حکم دیا کہ ان میں سے ایک اونٹ قربان کریں اور اس کے ذریعے مدد حاصل کریں (یعنی اپنی خوراک حاصل کریں) پھر وہ لوگ چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سفر اور اپنے ساتھیوں اور ان اونٹوں کے بارے میں بتایا جو انہیں ملے تھے پھر وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آئے جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اونٹوں میں سے کچھ ہمیں بھی دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ابومالک کے پاس چلے جاؤ جب وہ لوگ سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ان اونٹوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا پانچواں حصہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھجوا دیا اور خمس کے بعد باقی بچ جانے والے کا ایک تہائی حصہ لے کر اپنے ساتھیوں میں تقسیم کیا اور باقی دو حصے انہوں نے دوسرے مسلمانوں میں تقسیم کیے پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: ابومالک نے مال غنیمت کے بارے میں جو کیا ہے ہم نے اس طرح کی صورت حال کبھی نہیں دیکھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے کچھ کرنا ہوتا، تو میں بھی اسی طرح کرتا جس طرح اس نے کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9754]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9754]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3432»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9755
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَقْسِمْ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَلَا لِبَنِي نَوْفَلٍ مِنَ الْخُمُسِ شَيْئًا كَمَا كَانَ يَقْسِمُ لِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَقْسِمُ الْخُمُسَ نَحْوَ قَسْمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُعْطِي قُرْبَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيهِمْ وَكَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ وَعُثْمَانُ مِنْ بَعْدِهِ [ مِنْهُ ] .
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کو خمس میں سے کچھ بھی نہیں دیا تھا۔ جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنو ہاشم اور بنو مطلب کو اس میں سے حصہ دیتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خمس تقسیم کرتے تھے، تو وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق تقسیم کرتے تھے البتہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کو اس طرح ادائیگی نہیں کرتے تھے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں ادائیگی کرتے رہے اور ان کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی انہیں اس میں سے ادائیگی کرتے رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9755]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9755]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (83/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 4136، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2978، 2979، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2881، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16327، 16341، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9756
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَاءَهُ فَيْءٌ قَسَمَهُ مِنْ يَوْمِهِ فَأَعْطَى الْأَهْلَ حَظَّيْنِ وَأَعْطَى الْأَعْرَابَ حَظًّا وَاحِدًا فَدُعِينَا وَكُنْتُ أُدْعَى قَبْلَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فَأُعْطِيَ حَظًّا وَاحِدًا فَتَسَخَّطَ حَتَّى عَرَفَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَجْهِهِ وَمَنْ حَضَرَهُ فَبَقِيَتْ فَضْلَةٌ مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْفَعُهَا بِطَرَفِ عَصَاهُ فَتَسْقُطُ ثُمَّ يَرْفَعُهَا فَتَسْقُطُ وَهُوَ يَقُولُ:" كَيْفَ أَنْتُمْ يَوْمَ يُكْنَزُ لَكُمْ مِنْ هَذَا؟" فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ: وَدِدْنَا وَاللَّهِ لَوْ أُكْنِزَ لَنَا، فَصَبَرَ مَنْ صَبَرَ وَفُتِنَ مَنْ فُتِنَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكَ تَكُونُ فِيهِ شَرَّ مَفْتُونٍ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ: وَأَعْطَى الْعَرَبَ حَظًّا فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَمَتْنُهُ مُنْكَرٌ فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقُولُ ذَلِكَ لِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب مال غنیمت میں سے کچھ آتا تھا، تو آپ اسی دن میں اسے تقسیم کر دیتے تھے آپ شہریوں کو دو حصے دیتے تھے اور دیہاتیوں کو ایک حصہ دیتے تھے ہمیں بلایا گیا مجھے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے پہلے بلا لیا گیا تھا، انہیں ایک حصہ دیا گیا تو وہ ناراض ہو گئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور حاضرین کو ان کے چہرے سے اس بات کا اندازہ ہو گیا پھر سونے کا کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عصا کے کونے کے ذریعے اسے اٹھایا تو وہ گر گیا پھر آپ نے اسے اٹھایا پھر وہ گر گیا آپ نے فرمایا: اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب تم اس سونے کے خزانے بناؤ گے کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہماری یہ خواہش ہے۔ اللہ کی قسم! کہ ہمیں خزانے دیے جائیں، تو جس نے صبر کرنا ہو وہ صبر کرے اور جس نے آزمائش میں مبتلاء ہونا ہے وہ آزمائش میں مبتلاء ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا شاید تم اس میں سب سے زیادہ بری آزمائش میں مبتلاء ہو گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے یہاں تک الفاظ نقل کیے ہیں: ”عربوں کو ایک حصہ دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رحال ہیں اور اس کا متن منکر ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بدر میں سے کسی بھی شخص کے لئے اس طرح کی بات ارشاد نہیں فرمائی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9756]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1048)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23466، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2669، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6370، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ولکن متنہ منکر
حدیث نمبر: 9757
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ غَنَمًا فَجَعَلَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ شَاةً.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ أَتَمَّ مِنْ هَذَا وَأَطْوَلَ، وَتَقَدَّمَ حَدِيثُ أَحْمَدَ فِي بَابِ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں تقسیم کیں تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے ہر دس افراد کے لئے ایک بکری مقرر کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے زیادہ مکمل اور زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ امام أحمد کی نقل کردہ حدیث اس سے پہلے لوٹ مار کی ممانعت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9757]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18579، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2469، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2649، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4502/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9758
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ لِثَمَانِينَ فَرَسًا يَوْمَ حُنَيْنٍ سَهْمَيْنِ سَهْمَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ كَثِيرٌ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ كَثِيرٌ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر اسی گھوڑوں کو دو دو حصے دیے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر ہے، جو بنو مخزوم کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9758]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11464)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11464»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف