الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ تَبْلِيغِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أُرْسِلَ بِهِ، وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ
نبی اکرم ﷺ کو جس چیز کے ہمراہ بھیجا گیا ہے نبی اکرم ﷺ کا اس کی تبلیغ کرنا اور اس حوالے سے صبر سے کام لینا
حدیث نمبر: 9829
وَعَنْ مُدْرِكٍ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ أَبِي فَلَمَّا نَزَلْنَا مِنًى، إِذَا نَحْنُ بِجَمَاعَةٍ، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا هَذِهِ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: هَذَا الصَّابِئُ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مدرک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے ساتھ حج کیا، جب ہم نے منی میں پڑاؤ کیا ہوا تھا، تو وہاں کچھ لوگ اکٹھے موجود تھے میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: یہ لوگ کیوں اکٹھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ ایک دین سے پھرا ہوا شخص ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9829]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9830
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ كِنَانَةٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ يَتَخَلَّلُهَا، يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". قَالَ: وَأَبُو جَهْلٍ يَحْثِي عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَيَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسِ لَا يَغْوِيَنَّكُمْ هَذَا عَنْ دِينِكُمْ، فَإِنَّمَا يُرِيدُ لِتَتْرُكُوا آلِهَتَكُمْ، وَتَتْرُكُوا اللَّاتَ وَالْعُزَّى. قَالَ: وَمَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قُلْتُ: انْعَتْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بَيْنَ بُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ مَرْبُوعٌ كَثِيرُ اللَّحْمِ، حَسَنُ الْوَجْهِ، شَدِيدُ سَوَادِ الشَّعْرِ، أَبْيَضُ شَدِيدُ الْبَيَاضِ، سَابِغُ الشَّعْرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنو مالک بن کنانہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا کہ آپ لوگوں کے درمیان میں سے گزر رہے تھے اور یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں: ابوجہل آپ پر مٹی ڈال دیتا تھا، اور یہ کہتا تھا اے لوگو یہ شخص تمہیں تمہارے دین کے حوالے سے گمراہ نہ کرے یہ چاہتا ہے کہ تم لوگ اپنے معبودوں کو ترک کر دو تم لوگ لات اور عزیٰ کو ترک کر دو۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف توجہ نہیں کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سرخ چادریں اوڑھی ہوئی تھیں آپ میانہ قد کے مالک بھرے جسم کے مالک خوبصورت چہرے والے شخص تھے آپ کے بال انتہائی سیاہ تھے اور رنگ انتہائی سفید تھا، اور آپ کے بال لمبے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9830]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9830]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (376/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16167، 22681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9831
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ - وَكَانَ جَاهِلِيًّا - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سُوقِ ذِي الْمَجَازِ وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا".
وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ وَضِيءُ الْوَجْهِ، أَحْوَلُ ذُو غَدِيرَتَيْنِ، يَقُولُ: إِنَّهُ صَابِئٌ كَاذِبٌ، يَتْبَعُهُ حَيْثُ ذَهَبَ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَذَكَرُوا لِي نَسَبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا لِي: هَذَا عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ وَضِيءُ الْوَجْهِ، أَحْوَلُ ذُو غَدِيرَتَيْنِ، يَقُولُ: إِنَّهُ صَابِئٌ كَاذِبٌ، يَتْبَعُهُ حَيْثُ ذَهَبَ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَذَكَرُوا لِي نَسَبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا لِي: هَذَا عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
سیدنا ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو دیل سے ہے اور انہوں نے زمانہ جاہلیت دیکھا ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا آپ یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے لوگ آپ کے پاس اکٹھے ہوتے تھے آپ کے پیچھے ایک شخص تھا، جس کا چہرہ صاف تھا وہ بھینگا تھا، اور اس نے بڑے بال رکھے ہوئے تھے وہ یہ کہتا تھا یہ بے دین اور جھوٹا شخص ہے آپ جہاں بھی تشریف لے جاتے تھے۔ وہ آپ کے پیچھے آ جاتا تھا میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا: تو لوگوں نے میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب بیان کیا اور یہ بتایا کہ یہ ان کا چچا ابولہب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4582) اخرجه احمد فى المسند (341/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18525»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9832
وَفِي رِوَايَةٍ: وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفِرُّ مِنْهُ، وَهُوَ يَتْبَعُهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بچتے تھے اور وہ آپ کے پیچھے آ جاتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9832]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (492/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9833
وَفِي رِوَايَةٍ: وَكَانَ جَاهِلِيًّا فَأَسْلَمَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے زمانہ جاہلیت بھی دیکھا اور پھر اسلام بھی قبول کر لیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9833]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (341/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9834
وَفِي رِوَايَةٍ: وَالنَّاسُ مُنْقَصِفُونَ عَلَيْهِ، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا يَقُولُ شَيْئًا، وَهُوَ لَا يَسْكُتُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَالْأَوْسَطُ بِاخْتِصَارٍ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ ثِقَاتُ الرِّجَالِ. وَتَأْتِي لَهُ طَرِيقٌ فِي عَرْضِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگ آپ کے ارد گرد ہجوم کیے ہوئے تھے، میں نے کسی شخص کو کچھ کہتے ہوئے نہیں دیکھا اور آپ خاموش نہیں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے عبداللہ بن أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک طریق، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مختلف قبائل کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9834]
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے عبداللہ بن أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک طریق، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مختلف قبائل کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9834]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (492/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9835
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِنِّي بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ إِذْ مَرَّ رَجُلٌ شَابٌّ، عَلَيْهِ حُلَّةٌ مِنْ بُرْدٍ أَحْمَرَ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". وَرَجُلٌ خَلْفَهُ قَدْ أَدْمَى عُرْقُوبَيْهِ وَسَاقَيْهِ، يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ كَذَّابٌ فَلَا تُطِيعُوهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: غُلَامُ بَنِي هَاشِمٍ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ، وَهَذَا عَمُّهُ عَبَدُ الْعُزَّى، فَلَمَّا هَاجَرَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ، وَأَسْلَمَ النَّاسُ، ارْتَحَلْنَا مِنَ الرَّبْذَةِ يَوْمَئِذٍ مَعَنَا ظَعِينَةً لَنَا فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ أَدْنَى حِيطَانِهَا، لَبِسْنَا ثِيَابًا غَيْرَ ثِيَابِنَا، إِذَا رَجُلٌ فِي الطَّرِيقِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلَ الْقَوْمُ؟ قُلْنَا: نَمِيرُ أَهْلَنَا، وَلَنَا جَمَلٌ أَحْمَرُ قَائِمٌ مَخْطُومٌ قَالَ: أَتَبِيعُونِي جَمَلَكُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ: بِكَمْ؟ قُلْنَا: بِكَذَا وَكَذَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، فَمَا اسْتَنْقَصَنَا مِمَّا قُلْنَا شَيْئًا، وَضَرَبَ بِيَدِهِ فَأَخَذَ بِخِطَامِ الْجَمَلِ، ثُمَّ أَدْبَرَ بِهِ، فَلَمَّا تَوَارَى عَنَّا بِالْحِيطَانِ قُلْنَا: وَاللَّهِ مَا صَنَعْنَا شَيْئًا بِعْنَا مَنْ لَا نَعْرِفُ قَالَ: تَقُولُ امْرَأَةٌ جَالِسَةٌ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَجُلًا كَأَنَّ وَجْهَهُ شَقَّةُ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَلَا وَاللَّهِ لَا يَظْلِمُكُمْ، لَا يُحَيِّرُكُمْ وَأَنَا ضَامِنَةٌ لِجَمَلِكُمْ، فَأَتَى رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ، هَذَا تَمْرُكُمْ فَكُلُوا وَاشْبَعُوا وَاكْتَالُوا قَالَ: فَأَكَلَنْا وَشَبِعْنَا وَاكْتَلْنَا وَاسْتَوْفَيْنَا ثُمَّ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ، فَأَتَيْنَا الْمَسْجِدَ، فَإِذَا هُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَسَمِعْنَا مِنْ قَوْلِهِ:" تَصَدَّقُوا ; فَإِنَّ الصَّدَقَةَ خَيْرٌ لَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا طارق بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ”ذوالجاز“ کے بازار میں موجود تھا ایک نوجوان شخص گزرا جس نے سرخ رنگ کا حلہ پہنا ہوا تھا وہ یہ کہہ رہا تھا اے لوگو تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے اس کے پیچھے ایک شخص تھا، جس نے ان (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی پنڈلیوں اور ایڑیوں کو خون آلود کر دیا ہوا تھا، وہ شخص یہ کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ شخص جھوٹا ہے تم اس کی بات نہ ماننا میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو کسی نے بتایا: یہ بنوہاشم سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے اس کے پیچھے اس کا چچا عبدالعزی ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی اور لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، تو اس موقع پر ہم ربذہ سے روانہ ہوئے ہمارے ساتھ ایک بوڑھی خاتون بھی تھی جب ہم مدینہ منورہ آئے تو مدینہ منورہ کی آبادی کے قریب پہنچے تو ہم نے لباس تبدیل کیا اسی دوران راستے میں ایک صاحب نظر آئے انہوں نے دریافت کیا: آپ کہاں سے آئے ہیں ہم نے کہا: ہم اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر آئے ہیں ہمارے پاس ایک سرخ رنگ کا اونٹ ہے، جو کھڑا ہوا ہے اور اسے لگام پڑی ہوئی ہے ان صاحب نے دریافت کیا: کیا آپ اپنا اونٹ فروخت کریں گے ہم نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے دریافت کیا: کتنے کے عوض میں؟ ہم نے کہا: اتنے کے عوض میں اور اتنے صاع کھجور کے عوض میں ہم نے انہیں، جو قیمت بتائی تھی انہوں نے اس میں کمی کے لئے نہیں کہا: پھر انہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اونٹ کی لگام پکڑی اور اسے لے کے چلے گئے جب وہ آبادی میں ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے تو ہم نے کہا: اللہ کی قسم! یہ ہم نے کیا، کیا ہے ہم نے ایک ایسے شخص کے ساتھ سودا کر لیا ہے جس سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، تو وہ خاتون جو بیٹھی ہوئی تھیں اس نے کہا: میں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کے ٹکڑے کی مانند ہے۔ اللہ کی قسم! وہ تمہارے ساتھ ظلم نہیں کریں گے تمہارے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے میں تمہارے اونٹ کی ضمانت دیتی ہوں پھر ایک اور صاحب آئے اور وہ بولے: میں اللہ کے رسول کا قاصد ہوں جو تمہاری طرف آیا ہوں یہ تمہاری کھجوریں ہیں تم انہیں ماپ لو، اور تم نہیں سیر ہو کے کھاؤ اور ماپ لو راوی کہتے ہیں: تو ہم نے انہیں کھایا اور ہم سیر ہو گئے، اور ہم نے ماپ لیں، تو وہ پوری تھیں پھر ہم مدینہ منورہ میں داخل ہوئے پھر ہم مسجد میں آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر موجود خطبہ دے رہے تھے۔ ہم نے آپ کی یہ بات سنی: تم لوگ صدقہ کرو بے شک صدقہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ مدلس ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9835]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ مدلس ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8175)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8175، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4327، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4035، 4036/1، 4522/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف