🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. بَابُ سَرِيَّةِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی مہم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9940
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ حِينَ قَدِمَ مَكَّةَ مُنْصَرَفَهُ عَنْ حَمْزَةَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ نَزَلَ يَثْرِبَ، وَأَرْسَلَ طَلَائِعَهُ، وَإِنَّمَا يُرِيدُ أَنْ يُصِيبَ مِنْكُمْ شَيْئًا، فَاحْذَرُوا أَنْ تَمُرُّوا طَرِيقَهُ وَأَنْ تُقَارِبُوهُ ; فَإِنَّهُ كَالْأَسَدِ الضَّارِي، إِنَّهُ حَنَقٌ عَلَيْكُمْ نَفَيْتُمُوهُ نَفْيَ الْقِرْدَانِ عَلَى الْمَنَاسِمِ، وَاللَّهِ إِنَّ لَهُ لَسُجْرَةً مَا رَأَيْتُهُ قَطُّ وَلَا أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَّا رَأَيْتُ مَعَهُمُ الشَّيَاطِينَ، وَإِنَّكُمْ قَدْ عَرَفْتُمْ عَدَاوَةَ ابْنِي قَيْلَةَ، فَهُوَ عَدُوٌّ اسْتَعَانَ بِعَدُوٍّ.
فَقَالَ لَهُ مُطْعِمُ بْنُ عَدِيِّ: يَا أَبَا الْحَكَمِ، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَصْدَقَ لِسَانًا، وَلَا أَصْدَقَ مَوْعِدًا مِنْ أَخِيكُمُ الَّذِي طَرَدْتُمْ، فَإِذْ فَعَلْتُمُ الَّذِي فَعَلْتُمْ، فَكُونُوا أَكَفَّ النَّاسِ عَنْهُ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ: كُونُوا أَشَدَّ مَا كُنْتُمْ عَلَيْهِ ; فَإِنَّ ابْنِي قَيْلَةَ إِنْ ظَفِرُوا بِكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً، وَإِنْ أَطَعْتُمُونِي أَلْحِقُوهُمْ خَبَرَ كِنَانَةَ أَوْ تُخْرِجُوا مُحَمَّدًا مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ فَيَكُونَ وَحِيدًا طَرِيدًا، وَأَمَّا ابْنَا قَيْلَةَ فَوَاللَّهِ مَا هُمَا وَأَهْلُ دَهْلِكَ فِي الْمَذَلَّةِ إِلَّا سَوَاءٌ، وَسَأَكْفِيكُمْ حَدَّهُمْ، وَقَالَ:
سَأَمْنَحُ جَانِبًا مِنِّي غَلِيظًا عَلَى مَا كَانَ مِنْ قُرْبٍ وَبُعْدِ رِجَالُ الْخَزْرَجِيَّةِ أَهْلُ ذُلٍّ إِذَا مَا كَانَ هَزْلٌ بَعْدَ جَدِّ
فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَقْتُلَنَّهُمْ، وَلَأُصَلِّبَنَّهُمْ، وَلَأَهْدِيَنَّهُمْ وَهُمْ كَارِهُونَ، إِنِّي رَحْمَةٌ بَعَثَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا يَتَوَفَّانِي حَتَّى يُظْهِرَ اللَّهُ دِينَهُ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وِجَادَةً مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيِّ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابٍ بِالْمَدِينَةِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيِّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ابوجہل، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ سے مل کے واپس مکہ آیا، تو اس نے کہا: اے قریش کے گروہ (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یثرب میں ٹھہر چکے ہیں، انہوں نے اپنے جاسوس بھیج دیے ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں نقصان پہنچائیں، تو تم ان کے راستے سے گزرنے سے بچو، بلکہ اس کے قریب بھی نہ جاؤ، کیونکہ وہ چیر پھاڑ کرنے والے شیر کی مانند ہیں، وہ تمہارے خلاف غیظ و غضب رکھتے ہیں“ تم نے انہیں یوں جلاوطن کیا ہے، جس طرح چیچڑیوں کو اونٹ کے پاؤں سے پرے کیا جاتا ہے، اللہ کی قسم! ان کا (جوش یا غضب) بھرپور ہے، میں نے انہیں اور ان کے ساتھیوں میں کسی کو جب بھی دیکھا، تو ان کے ساتھ شیاطین کو دیکھا ہے، اور تم لوگ قیلہ کے دو بیٹوں کی دشمنی سے واقف ہو، تو وہ ایک دشمن ہے، جو دشمن سے مدد حاصل کرتے ہیں، تو مطعم بن عدی نے اس سے کہا: اے ابوالحکم! اللہ کی قسم! میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو زبان کے اعتبار سے اور وعدے کے اعتبار سے، تمہارے بھائی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) سے زیادہ سچا ہو، جسے تم نے پرے کر دیا ہے، تم نے جو کیا سو کیا، لیکن اب ان کے حوالے سے احتیاط کرو! ابوسفیان بن حارث نے کہا: تم ان کی جتنی مخالفت کر رہے تھے، وہ شدید ترین مخالفت کرو! کیونکہ اگر قیلہ کے دو صاحبزادے تمہارے حوالے سے کامیاب ہو گئے، تو وہ تمہارے بارے میں کسی رشتہ داری کا لحاظ کریں گے اور نہ کسی عہد کا لحاظ کریں گے، اگر تم میری بات مانتے ہو، تو یا تو کنانہ کی اطلاع ان تک پہنچا دو، یا پھر (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ان لوگوں کے درمیان سے نکال دو! تو وہ تنہا اور اکیلے ہو جائیں گے، جہاں تک قیلہ کے دو بیٹوں کا تعلق ہے، تو اللہ کی قسم! وہ دونوں اور دہلک کے لوگ ذلت میں برابر ہیں، اور اُن کی حد کے حوالے سے، میں تمہاری کفایت کر لوں گا، پھر اس نے یہ شعر پڑھے: ”میں اپنی طرف سے ایک مضبوط (بات کا) عطیہ دے رہا ہوں، ہر اس شخص کو جو خواہ قریب ہو یا دور ہو، جب بھی سنجیدگی کے بعد مذاق کی بات ہو گی تو خزرج قبیلے کے لوگ ذلیل ہوں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں انہیں ضرور قتل کروں گا اور میں انہیں ضرور سولی دوں گا اور میں ان کی ضرور رہنمائی کروں گا، جبکہ وہ مجبور ہوں گے، میں رحمت ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے اور وہ مجھے اس وقت تک وفات نہیں دے گا، جب تک اللہ تعالیٰ اپنے دین کو غالب نہیں کر دے گا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”وجادہ“ کے طور پر، أحمد بن صالح مصری سے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے مدینہ میں ایک تحریر میں یہ بات پائی تھی کہ یہ عبدالعزیز بن محمد دراور دی سے منقول ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1532)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1532»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں