الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ
اہل بدر کی فضیلت
حدیث نمبر: 10053
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ بَدْرٍ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ مَوْلُودًا وُلِدَ فِي فِقْهِ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ أَهْلِ الدِّينِ يَعْمَلُ بِطَاعَةِ اللَّهِ، وَيَجْتَنِبُ مَعَاصِيَ اللَّهِ كُلَّهَا إِلَى أَنْ يُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، أَوْ يُرَدَّ إِلَى أَنْ [ لَا ] يَعْلَمَ بَعْدَ عَلَمٍ شَيْئًا، لَمْ يَبْلُغْ أَحَدُكُمْ هَذِهِ اللَّيْلَةَ". وَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ شَهِدُوا بَدْرًا لَفُضَلَاءُ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ مِنْهُمْ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِقْلَاصٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِقْلَاصٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر کوئی بچہ ایسی حالت میں پیدا ہو کہ جس طرح دیندار افراد میں سے کسی فرد کی چالیس سال کی عمر میں سمجھ بوجھ ہوتی ہے، اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے کام کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ہر کام سے اجتناب کرتا رہے، یہاں تک کہ وہ سٹھیا جانے والی عمر تک پہنچ جائے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہاں تک کہ وہ اس عمر تک پہنچ جائے کہ جب علم ہونے کے بعد کسی چیز کا علم نہیں رہتا، تو بھی وہ فرد (اتنی عبادت کے باوجود) تم میں سے کسی ایک کے اس رات کے اجر و ثواب تک) نہیں پہنچ پائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں، وہ ان فرشتوں پر فضیلت رکھتے ہیں، جو اس میں شریک نہیں ہوئے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے اہل بدر کی فضیلت کے بارے میں، ایک اور حدیث بھی منقول ہے، جسے امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مقلاص ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10053]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4435)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4435»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10054
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ عَمِيَ فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْطُطْ لِي فِي دَارِي مَسْجِدًا لِأُصَلِّيَ فِيهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ قَوْمُهُ فَتَغَيَّبَ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟"، فَذَكَرَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا؟"، قَالُوا: نَعَمْ، وَلَكِنَّهُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نابینا ہو گئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ آپ میرے گھر میں میرے لئے مسجد کی نشان دہی کر دیں، تاکہ میں وہاں نماز ادا کیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ان صاحب کی قوم کے افراد آپ کے گرد اکٹھے ہو گئے، ایک صاحب وہاں موجود نہیں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: فلاں شخص کا کیا حال ہے؟ تو حاضرین میں سے کسی نے اس کا (منفی انداز میں) ذکر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! لیکن اس میں یہ، یہ (خامی پائی جاتی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف متوجہ ہو کر یہ فرمایا ہو: ”تم جو چاہو عمل کرو! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10054]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (662)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 662»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 10055
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي مَنَاقِبِ حَاطِبٍ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي مَنَاقِبِ حَاطِبٍ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر اللہ نے چاہا، تو ایسا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اہل بدر اور دیگر حضرات کی فضیلت کے بارے میں اس نوعیت کی دیگر احادیث سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے مناقب سے متعلق باب میں، آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10055]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2761)»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
حدیث نمبر: 10056
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: إِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ فَاضَلَنَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ رِفَاعَةَ نَفْسِهِ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ رِفَاعَةَ، وَيَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا رفاعہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: فرشتوں میں سے، جو فرشتہ غزوہ بدر میں شریک ہوا ہے، وہ ہم پر فضیلت رکھتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں خود سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے اور یہاں یہ ان کے والد کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی بن سعید کی سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، حالانکہ یحیی نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں میں سے کسی کا زمانہ نہیں پایا، باقی اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10056]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4455)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3771»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع