🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. بَابُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةِ الْقَضَاءِ
غزوہ حدیبیہ اور عمرہ قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ حِينَ أَخْبَرَهُ عُثْمَانُ أَنَّ سُهَيْلًا أَرْسَلَهُ إِلَيْهِ قَوْمُهُ فَصَالَحُوهُ عَلَى أَنْ يَرْجِعَ عَنْهُمْ هَذَا الْعَامَ، وَيُخَلُّوهَا قَابِلًا ثَلَاثًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُهَيْلٌ سَهُلَ عَلَيْكُمُ الْأَمْرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ وَهْبٍ الْمَخْزُومِيُّ، تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنَهُ عَبْدُ اللَّهِ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حدیبیہ کے سال، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ سہیل کو اس کی قوم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا ہے، تاکہ وہ آپ کے ساتھ یہ طے کر لیں کہ آپ اس سال واپس چلے جائیں گے اور اگلے سال وہ تین دن کے لئے مکہ کو آپ کے لئے خالی کر دیں گے، تو آپ نے فرمایا: سہیل (آنے لگا) ہے، اب معاملہ تمہارے لئے سہل (یعنی آسمان) ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن وہب مخزومی ہے، اس کا بیٹا عبداللہ اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10187]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10188
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَتِ الْهُدْنَةُ بَيْنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ أَهْلِ مَكَّةَ بِالْحُدَيْبِيَةِ أَرْبَعَ سِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں: حدیبیہ کے مقام پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل مکہ کے درمیان چار سال کا، معاہدہ ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2401»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10189
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُمْرَةَ الْقَضَاءِ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَقَالَ:" اكْشِفُوا عَنِ الْمَنَاكِبِ، وَاسْعَوْا فِي الطَّوَافِ" لِيَرَى الْمُشْرِكِينَ جَلْدَهُمْ وَقُوَّتَهُمْ، وَكَانَ يَكِيدُهُمْ لِكُلِّ مَا اسْتَطَاعَ، فَانْكَفَأَ أَهْلُ مَكَّةَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ يَنْظُرُونَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ يَرْتَجِزُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَوَشِّحًا بِالسَّيْفِ، يَقُولُ.
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ أَنَا الشَّهِيدُ أَنَّهُ رَسُولُهُ قَدْ نَزَّلَ الرَّحْمَنُ فِي تَنْزِيلِهِ
فِي صُحُفٍ تُتْلَى عَلَى رَسُولِهِ فَالْيَوْمَ نَضْرِبُكُمْ عَلَى تَأْوِيلِهِ
كَمَا ضَرَبْنَاكُمْ عَلَى تَنْزِيلِهِ ضَرْبًا يُزِيلُ الْهَامَ عَنْ مَقِيلِهِ
وَيُذْهِلُ الْخَلِيلَ عَنْ خَلِيلِهِ وَتَغَيَّبَ رِجَالٌ مِنْ أَشْرَافِ الْمُشْرِكِينَ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَيْظًا وَحَنَقًا وَنَفَاسَةً وَحَسَدًا، خَرَجُوا إِلَى نَوَاحِي مَكَّةَ، فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُسُكَهُ وَأَقَامَ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء کا حکم دیا، تو آپ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ اپنے کندھوں سے کپڑا ہٹا لو، اور طواف کرتے ہوئے دوڑ کے چلو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد یہ تھا کہ مشرکین کو ان لوگوں کی قوت اور طاقت دکھائیں اور جہاں تک ہو سکے آپ ان کے لئے تدبیر کریں، تو اہل مکہ کے مرد، خواتین اور بچے اکٹھے ہوئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو دیکھنے لگے، جب یہ لوگ بیت اللہ کا طوف کر رہے تھے، اس وقت سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے تلوار گلے میں لٹکا کر یہ رجز پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! ان (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کا راستہ چھوڑ دو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ اس (یعنی اللہ تعالیٰ) کے رسول ہیں، رحمن نے اپنے نازل کردہ کلام میں یہ بات نازل کی ہے جو (رحمن کا کلام) صحیفوں میں ہے، جو اس کے رسول پر تلاوت کیا گیا، تو آج ہم اس (قرآن) کے حکم کی بنیاد پر تم پر ضرب لگائیں گے، جس طرح پہلے ہم نے اس کے نزول کی بنیاد پر تم پر ضرب لگائی تھی، ایسی ضرب جو سر کو تن سے جدا کر دے گی، اور دوست کو اس کے دوست سے غافل کر دے گی“۔ مشرکین کے کچھ معززین وہاں موجود نہیں تھے، وہ اپنے غصے، حسد، خود پسندی کی وجہ سے اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھیں، وہ مکہ کے نواحی علاقوں کی طرف چلے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مناسک ادا کیے اور تین دن وہاں مقیم رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10189]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں