🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابُ غَزْوَةِ مُؤْتَةَ
غزوہ مؤتہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10225
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرٌ وَأَصْحَابُهُ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ دَبَغْتُ أَرْبَعِينَ مَنِيئَةً، وَعَجَنْتُ عَجْنِي، وَغَسَّلْتُ بَنِيَّ وَدَهَنْتُهُمْ وَنَظَّفْتُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِنِي بِبَنِي جَعْفَرٍ".
قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ بِهِمْ فَشَمَّهُمْ وَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا يُبْكِيكَ أَبَلَغَكَ عَنْ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ شَيْءٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أُصِيبُوا هَذَا الْيَوْمَ". قَالَتْ: فَقُمْتُ أَصِيحُ وَاجْتَمَعَ إِلَيَّ النِّسَاءُ.
وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَهْلِهِ، فَقَالَ:" لَا تُغْفِلُوا آلَ جَعْفَرٍ مِنْ أَنْ تَصْنَعُوا لَهُمْ طَعَامًا، فَإِنَّهُمْ قَدْ شُغِلُوا بِأَمْرِ صَاحِبِهِمْ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُمَا وَلَا جَرَّحَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہید ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اس وقت میں نے چالیس چمڑوں کو دباغت کی ہوئی تھی اور آٹا گوندھا ہوا تھا میں نے اپنے بچوں کو نہلا دھلا کر صاف ستھرا کیا تھا، اور تیل لگایا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جعفر کے بچوں کو میرے پاس لے کے آؤ میں انہیں لے کے آپ کے پاس آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سونگھا آپ کے آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے میں نے عرض کی: یا رسول الله! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس وجہ سے رو رہے ہیں؟ کیا سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں آپ کو کوئی اطلاع ملی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں وہ لوگ آج شہید ہو گئے ہیں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اٹھ کر چیخنے لگی خواتین میرے پاس اکٹھی ہو گئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہلخانہ کے پاس تشریف لے گئے، اور فرمایا: آل جعفر کو اس حوالے سے غفلت کا شکار نہ کرو تم ان کے لئے کھانا تیار کرو کیونکہ وہ اپنے متعلقہ (مرحوم) فرد کے (غم کے) حوالے سے مشغول ہیں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں کہ میں نے کسی کو ان دونوں کی توثیق کرتے ہوئے یا ان دونوں پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10225]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (370/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26546»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10226
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قُتِلَ يَوْمَ مُؤْتَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ: الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ يَسَافِ بْنِ نَضْلَةَ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ غَنْمٍ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بْنِ غَنْمٍ، وَسُرَاقَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطِيَّةَ بْنِ خَنْسَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: جنگ موتہ میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن نعمان بن یساف بن نضلہ بن عبد عوف بن غنم اور سیدنا زید بن حارثہ بن غنم اور سیدنا سراقہ بن عمرو بن عطیہ بن خنساء شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10226]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4380)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں