الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ الْحُكْمِ فِي الْبُغَاةِ وَالْخَوَارِجِ وَقِتَالِهِمْ
باغیوں اور خارجیوں کے بارے میں ثالث مقرر کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنا
حدیث نمبر: 10454
عَنْ كَثِيرِ بْنِ نَمِرٍ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْكُوفَةِ عَشِيَّةَ جُمُعَةٍ وَعَلِيٌّ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَقَامُوا فِي نَوَاحِي الْمَسْجِدِ يَحْكُمُونَ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، ثُمَّ قَالَ: كَلِمَةُ حَقٍّ يُبْتَغَى بِهَا بَاطِلٌ، حُكْمَ اللَّهِ أَنْتَظِرُ فِيكُمْ، أَحْكُمُ فِيكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقْسِمُ بَيْنَكُمْ بِالسَّوِيَّةِ، وَلَا نَمْنَعُكُمْ مِنْ هَذَا الْمَسْجِدِ أَنْ تُصَلُّوا فِيهِ مَا كَانَتْ أَيْدِيكُمْ مَعَ أَيْدِينَا، وَلَا نُقَاتِلُكُمْ حَتَّى تُقَاتِلُونَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کثیر بن نمر بیان کرتے ہیں: جمعہ کی شام میں مسجد کوفہ میں داخل ہوا، اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، تو لوگ مسجد کے نواحی حصوں میں کھڑے ہو کر (لا حکم الا للہ کا) نعرہ لگانے لگے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے یہ اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: ”بات ٹھیک ہے، لیکن اُس کے ذریعے باطل مراد لیا جا رہا ہے، میں تمہارے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار کر رہا ہوں، اور میں تمہارے درمیان اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق فیصلہ دوں گا، اور میں تمہارے درمیان برابری کی بنیاد پر تقسیم کروں گا، میں تم لوگوں کو اس مسجد میں نماز ادا کرنے سے نہیں روکوں گا، جب تک تمہارے ہاتھ ہمارے ہاتھوں کے ساتھ رہیں گے، اور ہم تمہارے ساتھ اُس وقت تک جنگ نہیں کریں گے، جب تک تم ہمارے ساتھ جنگ نہیں کرو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10454]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10454]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10455
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ، هَلْ تَدْرِي كَيْفَ حُكْمُ اللَّهِ فِي مَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" لَا يُجْهَزُ عَلَى جَرِيحِهَا، وَلَا يُقْتَلُ أَسِيرُهَا، وَلَا يُطْلَبُ هَارِبُهَا، وَلَا يُطْلَبُ فَيْؤُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قُلْتُ: وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے ابن ام عبد! کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ اس امت میں سے جو بغاوت کرے گا؟ اس کے بارے میں اللہ کا حکم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے زخمیوں کو قتل نہیں کیا جائے گا، اُن کے قیدیوں کو قتل نہیں کیا جائے گا، اُن کے بھاگنے والے کا پیچھا نہیں کیا جائے گا، اور اُن کا مال غنیمت تقسیم نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10455]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1849)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3450/1، 7034»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً