🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ دُونَ حَقِّهِ وَأَهْلِهِ وَمَالِهِ
جو شخص اپنے حق یا اہل خانہ یا مال کی خاطر قتل ہو جائے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10470
وَعَنْ قُهَيْدِ بْنِ مُطَرِّفٍ الْغِفَارِيِّ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهُ سَائِلٌ: إِنْ عَدَا عَلَيَّ عَادٍ؟ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: فَإِنْ أَبَى؟ فَأَمَرَهُ بِقِتَالِهِ، قَالَ: فَكَيْفَ بِنَا؟ قَالَ:" إِنْ قَتَلَكَ فَأَنْتَ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ قَتَلْتَهُ فَهُوَ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا قہید بن مطرف غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے سوال کیا: اگر کوئی زیادتی کرنے والا میرے خلاف زیادتی کرتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اسے یہ حکم دیا کہ وہ اس شخص کو روکے گا اس نے عرض کی: اگر وہ شخص نہیں مانتا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اس کے ساتھ لڑے اس شخص نے دریافت کیا: پھر ہمارا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے تمہیں قتل کر دیا، تو تم جنت میں جاؤ گے، اور اگر تم نے اسے قتل کر دیا، تو وہ جہنم میں جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10470]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (164) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/13) اخرجه احمد فى المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں