الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ حُرْمَةِ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ
مجاہدین کی خواتین کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 10556
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَعْدٌ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي".
قَالَ رَجُلٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللَّهُ؟ قَالَ:" عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النُّورِ - وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

عمرو بن شرحبيل بن سعید بن سعد بن عبادہ نے، اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سعد غیور ہے میں اس سے زیادہ غیور ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کسی چیز پر غیور ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مجاہد کے حوالے سے جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو، اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی (کے ساتھ برائی کرنے کی کوشش کی جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو سورہ نور کی تفسیر کے بارے میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10556]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17703»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10557
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَنِسَاءَ الْغُزَاةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غازیوں (یعنی مجاہدین) کی خواتین کے بارے میں احتیاط کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10557]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10557]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1552)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6694»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10558
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" مَنْ قَعَدَ عَلَى فِرَاشِ مُغَيَّبَةٍ قَيَّضَ اللَّهُ لَهُ ثُعْبَانًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی عورت کے بچھونے پر بیٹھتا ہے، جس کا شوہر موجود نہ ہو، تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر اژدھے کو مسلط کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10558]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3278)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22051، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3278، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3237»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10559
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَفَعَ الْحَدِيثَ قَالَ:" مَثَلُ الَّذِي يَجْلِسُ عَلَى فِرَاشِ الْمُغَيَّبَةِ مَثَلُ الَّذِي نَهَشَهُ أَسْوَدُ مِنْ أَسَاوِدِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص ایسی عورت کے بچھونے پر بیٹھتا ہے، جس کا شوہر موجود نہ ہو اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جسے قیامت کے دن سیاہ سانپوں میں سے کوئی سانپ نوچ لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10559]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10559]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح