🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. بَابُ اعْتِرَافِ الزَّانِي، وَرَجْمِ الْمُحْصَنِ
زانی کا اعتراف کرنا اور محصن کو سنگسار کیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10615
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا، وَكَانَتْ حَامِلًا، فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى وَضَعَتْ، ثُمَّ أَمَرَ فَسُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهَا، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَتُصَلِّي عَلَيْهَا وَقَدْ زَنَتْ وَرَجَمْتَهَا؟! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا سَبْعُونَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَقُبِلَ مِنْهُمْ، هَلْ وَجَدَتْ أَفْضَلَ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي: لَا أَعْلَمُهُ ذُمَّ فِي الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس نے زنا کا اعتراف کیا وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے معاملے کو مؤخر کر دیا جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیتی پھر آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا اس کے کپڑے اس کے جسم پر باندھ دیے گئے پھر آپ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی آپ اس کی نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں جبکہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے اور آپ نے اسے سنگسار بھی کروایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اہل مدینہ کے ستر افراد نے اگر ایسی توبہ کی ہوتی تو وہ ان کی طرف سے بھی قبول ہو جاتی ہے کیا تمہیں اس سے زیادہ فضیلت والا کوئی فرد ملتا ہے کہ اس نے اپنی جان قربان کر دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن أحمد بن نضر کے حوالے سے نقل کی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے أحمد بن کامل قاضی کہتے ہیں میرے علم کے مطابق اسے حدیث میں قابل مذمت قرار نہیں دیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10615]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3800، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 506»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10616
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجَمَ امْرَأَةً، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْفِرَ لَهَا، فَحَفَرْتُ لَهَا إِلَى سُرَّتِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو سنگسار کروایا آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لئے گڑھا کھودوں تو میں نے اپنی ناف تک اس کے لئے گڑھا کھود دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10616]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21035»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں