🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. بَابٌ فِي مَنْ أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ
اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10622
عَنْ مَعْبَدٍ وَعُبَيْدٍ ابْنَيْ عِمْرَانَ بْنِ ذُهْلٍ قَالَا: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِرَجُلٍ، فَقَالَ: إِنِّي زَنَيْتُ، قَالَ: إِذًا نَرْجُمُكَ إِنْ كُنْتَ أُحْصِنْتَ، قَالُوا: إِنَّمَا أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنْ كُنْتَ اسْتَكْرَهْتَهَا فَأَعْتِقْهَا، وَأَعْطِ امْرَأَتَكَ جَارِيَةً مَكَانَهَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَكْرَهْتُهَا وَضَرَبْتُهَا، فَلَمْ يَرْجُمْهُ، وَأَمَرَ بِهِ فَضُرِبَ دُونَ الْحَدِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُبَيْدٌ وَمَعْبَدٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمران کے دو صاحبزادے معبد اور عبید بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو لایا گیا ہے اس نے کہا: میں نے زنا کیا ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایسی صورت میں ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے اگر تم محصن ہوئے لوگوں نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کیا ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تو تم نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے تو تم اس کنیز کو آزاد کر دو اور اس کی جگہ اپنی بیوی کو ایک کنیز اور لے کے دو اس نے کہا: اللہ کی قسم میں نے اس کنیز کے ساتھ زبردستی کی ہے اور اسے مارا ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے سنگسار نہیں کروایا انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے حد سے کم سزا دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبید اور معبد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10622]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10623
وَعَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ لَا يَرَى عَلَيْهِ حَدًّا وَلَا عَقْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ..
امام شعبی بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ خیال تھا کہ اس شخص پر نہ حد جاری ہو گی اور نہ مہر لازم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10623]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں