الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّرِقَةِ وَمَا لَا قَطْعَ فِيهِ
چوری کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور کن صورتوں میں (ہاتھ) نہیں کاٹا جائے گا؟
حدیث نمبر: 10642
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قَطْعَ فِيمَا دُونَ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَنَصْرُ بْنُ بَابٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ أَحْمَدُ: مَا كَانَ بِهِ بَأْسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دس درہم سے کم (قیمت والی چیز کی چوری) پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ایک راوی نصر بن باب ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10642]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6900)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6861»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10643
وَعَنْ عِرَاكٍ أَنَّهُ سَمِعَ مَرْوَانَ بِالْمَوْسِمِ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطَعَ فِي مِجَنٍّ، وَالْبَعِيرُ أَفْضَلُ مِنَ الْمِجَنِّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عراک بیان کرتے ہیں: انہوں نے حج کے موقع پر مروان کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کٹوا دیا تھا اور اونٹ تو ڈھال سے مہنگا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10643]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10643]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (328/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 10644
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي دِينَارٍ أَوْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ، وَالْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہاتھ صرف ایک دینار، یا دس درہم (قیمت والی چیز کی چوری) پر کاٹا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے یہ موقوف ہے قاسم ابوعبدالرحمن نامی راوی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10644]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے یہ موقوف ہے قاسم ابوعبدالرحمن نامی راوی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9742)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10645
وَعَنْ زَحْرِ بْنِ رَبِيعَةَ ; أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَخْبَرَهُ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقَطْعُ فِي دِينَارٍ أَوْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
زحر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک دینار یا دس درہم (قیمت والی چیز چوری کرنے) پر ہاتھ کاٹا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10645]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10645]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9742»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10646
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا قَطْعَ إِلَّا فِي عَشَرَةِ دَرَاهِمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف (یعنی کم از کم) دس درہم (قیمت والی چیز چوری کرنے) پر ہاتھ کاٹا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10646]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10646]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 10647
وَعَنْ أُمِّ أَيْمَنَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُقْطَعُ السَّارِقُ إِلَّا فِي جَحْفَةٍ". وَقُوِّمَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دِينَارًا أَوْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چور (کا ہاتھ) صرف ڈھال (یا اس کی قیمت جتنی قیمت والی چیز چوری کرنے) پر کاٹا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اس کی قیمت ایک دینار یا دس درہم ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10647]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/88)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10648
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: خَمْسَةُ دَرَاهِمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو وَاقِدٍ الصَّغِيرُ، قَالَ أَحْمَدُ: مَا أَرَى بِهِ بَأْسًا، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال (چوری کرنے پر چور کا ہاتھ) کٹوا دیا تھا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”پانچ درہم تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوواقد صغیر ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں: میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10648]

حدیث نمبر: 10649
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطَعَ فِي بَيْضَةٍ مِنْ حَدِيدٍ قِيمَتُهَا أَحَدٌ وَعِشْرُونَ دِرْهَمًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْمُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوہے کا خود (چوری کرنے پر چور کا ہاتھ) کٹوا دیا تھا اس (خود) کی قیمت اکیس درہم تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مختار بن نافع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10649]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مختار بن نافع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10649]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1559)، أخرجه مسند البزار برقم: 807»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10650
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ جَارِيَةً سَرَقَتْ زُكْرَةً مِنْ خَمْرٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ تَبْلُغْ ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ، فَلَمْ يَقْطَعْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: كَانَ هَذَا قَبْلَ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ أَبُو حَوْمَلٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: كَانَ هَذَا قَبْلَ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ أَبُو حَوْمَلٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک لڑکی نے شراب کا مٹکا (یا مشکیزہ) چوری کر لیا اس کی قیمت تین درہم بھی نہیں تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہیں کٹوایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: یہ شراب کی حرمت نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحومل ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10650]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1561)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10651
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا قَطْعَ فِي مَاشِيَةٍ إِلَّا مَا وَرَاءَ الزِّرْبِ، وَلَا فِي تَمْرٍ إِلَّا مَا آوَى الْجَرِينُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاتھ کاٹنے کی سزا صرف اس جانور (کی چوری) پر دی جائے گی، جو باڑے میں سے (چوری کیا گیا ہو) اور اس کھجور (کی چوری) پر دی جائے گی، جو گودام میں سے (چوری کی گئی ہو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10651]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13298)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13298»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً