الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10676
وَعَنْ أَزْهَرَ وَالِدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِخَيْبَرَ فَحَثَا فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ، وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ حَتَّى قَالَ لَهُمْ:" ارْفَعُوا" فَرَفَعُوا، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتِلْكَ سُنَّتُهُ.
ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ مُعَاوِيَةُ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي، عَنْ عُقَيْلٍ. وَخَالُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَالِمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عبدالرحمن کے والد سیدنا ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا آپ اس وقت خیبر میں تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے چہرے پر مٹی ڈالی پھر آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تو انہوں نے اپنے جوتوں اور اپنے ہاتھ میں موجود چیزوں کے ذریعے اس کی پٹائی کی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: اب ہاتھ کھینچ لو ان لوگوں نے ہاتھ اٹھا لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اس وقت تک یہی طریقہ کار رہا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب نوشی کے لئے چالیس کوڑے لگوائے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی دور میں چالیس کوڑے لگوائے پھر انہوں نے اپنے عہد خلافت کے آخری دور میں اسی کوڑے لگوائے پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگوائے پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوطاہر بن سرح کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی ہے کہ یہ عقیل نامی راوی سے منقول ہے ان کے ماموں کا نام عبدالرحمن بن عبدالحمید بن سالم ہے، اور وہ ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10676]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1937) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1003، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1937»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10677
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ بَصْقَةَ خَمْرٍ فَاجْلِدُوهُ ثَمَانِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ كُرَيْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تھوڑی سی شراب پی لے اسے اسی کوڑے لگاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن کریب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10677]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن کریب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10677]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10678
عَنْ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: جَلَدَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ أَرْبَعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ وَهُوَ خَبِيثٌ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کے جرم میں چھڑی اور جوتوں کے ذریعے چالیس ضربیں لگوائی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے، اور وہ خبیث کذاب متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10678]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے، اور وہ خبیث کذاب متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10678]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (173/18)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 10679
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: جَلَدَ عَلِيٌّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ الْحَدَّ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً بِسَوْطٍ لَهُ طَرَفَانِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَبُو جَعْفَرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ.
امام ابوجعفر (شاید امام باقر مراد ہیں:) بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو شراب نوشی کے جرم میں چالیس کوڑے لگوائے تھے جس (کوڑے) کے دو اطراف تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابوجعفر (یعنی امام باقر) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10679]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابوجعفر (یعنی امام باقر) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10679]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (599)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع