الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ .
سورت بقرہ کا بیان
حدیث نمبر: 10816
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْبَقَرَةُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُهُ، نَزَلَ مَعَ كُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ثَمَانُونَ مَلَكًا، وَاسْتُخْرِجَتْ:" اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ" مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ، فَوُصِلَتْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ.
وَ" يس" قَلْبُ الْقُرْآنِ لَا يَقْرَؤُهَا أَحَدٌ يُرِيدُ اللَّهَ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ، فَاقْرَؤُوهَا عَلَى مَوْتَاكُمْ".
قُلْتُ: فِي سُنَنِ أَبِي دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَسْقَطَ الْمُبْهَمَ.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت بقرہ قرآن کی کوہان اور اس کی چوٹی ہے اس کی ہر ایک آیت کے ساتھ اسی فرشتے نازل ہوئے اور آیت الکرسی کو عرش کے نیچے سے نکالا گیا اور سورت بقرہ کے ساتھ ملا دیا گیا اور سورت یسین قرآن کا دل ہے جو بھی شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے (اجر و ثواب) حصول کے لئے اس کی تلاوت کرے گا اس کی مغفرت ہو جائے گی تم اپنے مرحومین پر (یا قریب المرگ افراد پر) اس کی تلاوت کرو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سنن ابوداؤد میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اور انہوں نے مبہم راوی کا ذکر ساقط کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10816]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (26/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19789»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10817
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ سَنَامًا، وَإِنَّ سَنَامَ الْقُرْآنِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، وَمَنْ قَرَأَهَا فِي بَيْتِهِ لَيْلَةً، لَمْ يَدْخُلْهُ الشَّيْطَانُ ثَلَاثَ لَيَالٍ، وَمَنْ قَرَأَهَا فِي بَيْتِهِ نَهَارًا لَمْ يَدْخُلْهُ الشَّيْطَانُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ الْمَدَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ الْمَدَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کی ایک کوہان ہوتی ہے، اور قرآن کی کوہان سورت بقرہ ہے جو شخص اپنے گھر میں رات کے وقت اسے پڑھ لے گا، تو شیطان تین راتوں تک اس گھر میں داخل نہیں ہو گا اور جو شخص اپنے گھر میں دن کے وقت اسے پڑھ لے گا، تو شیطان تین دن تک اس گھر میں داخل نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن خالد خزاعی مدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10817]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن خالد خزاعی مدنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10817]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7554) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5864)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5864، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 780، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3551، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5610/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10818
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَيْتُ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ لَا يَدْخُلُهُ الشَّيْطَانُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ گھر جس میں سورت بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے اس رات میں شیطان اس گھر میں داخل نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10818]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10818]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10819
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" أُعْطِيتُ هَذِهِ الْآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے سورت بقرہ کی آخری آیات، عرش کے نیچے موجود خزانے سے عطا کی گئی ہیں یہ مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10819]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3025) اخرجه احمد فى المسند (383/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22740، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3025»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10820
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَأِ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ; فَإِنِّي أُعْطِيتُهُمَا مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”سورت بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کرو کیونکہ یہ دونوں مجھے عرش کے نیچے سے عطا کی گئی ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10820]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1735) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (283/17) اخرجه احمد فى المسند (147/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16873»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10821
وَفِي رِوَايَةٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ:" اقْرَؤُوا الْآيَتَيْنِ....". فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَقَدْ تَابَعَهُ ابْنُ لَهِيعَةَ فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم دو آیات تلاوت کرو“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ابن لہیعہ نے اس کی متابعت کی ہے، تو یہ حدیث حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10821]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (158/4)»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 10822
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آيَتَيْنِ أُوتِيتُهُمَا مِنْ كَنْزٍ مِنْ بَيْتٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ، وَلَمْ يُؤْتَهُمَا نَبِيٌّ قَبَلِي" - يَعْنِي الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ -.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو آیات ہیں جو مجھے عرش کے نیچے موجود ایک گھر کے خزانے سے عطا کی گئی ہیں، اور یہ دونوں مجھ سے پہلے کسی (اور) نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سورت بقرہ کی آخری دو آیات تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10822]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (151/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 10823
وَفِي رِوَايَةٍ:" أُعْطِيتُ خَوَاتِيمَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ بَيْتٍ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سورت بقرہ کی اختتامی آیات مجھے ایک گھر سے عطا کی گئی ہیں“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10823]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (151/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10824
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ آخِرَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقَدْ أَكْثَرَ وَأَطَابَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص سورت بقرہ کی آخری آیات رات کے وقت تلاوت کر لیتا ہے، تو وہ بکثرت (تلاوت کرتا ہے) اور اچھا کام کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10824]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8671)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10825
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ كِتَابًا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِأَلْفَيْ عَامٍ، فَأَنْزَلَ مِنْهُ آيَتَيْنِ خَتَمَ بِهِمَا سُورَةَ الْبَقَرَةِ، لَا يُقْرَآنِ فِي دَارٍ ثَلَاثَ لَيَالٍ، فَيَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب تحریر کی اور اس میں سے دو آیات نازل کیں جن کے ذریعے سورت بقرہ ختم ہوتی ہے یہ دونوں آیات جس گھر میں تلاوت کی جائیں گی تو تین راتوں تک وہاں شیطان نہیں آئے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10825]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10825]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7146)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7146»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح