الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَقُولُوا حِطَّةٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگ ”حطۃ“ کہو“
حدیث نمبر: 10833
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: وَقُولُوا حِطَّةٌ قَالَ: قَالُوا: حِنْطَةٌ حَمْرَاءُ، فِيهَا شَعِيرَةٌ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ:" فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ﴿وَقُولُوا حِطَّةٌ﴾ [البقرة: 58] (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ حطۃ کہو“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان لوگوں نے یہ کہا: «حنطة حمراء فيها شعيرة» (ایسی سرخ گندم جس میں جو موجود ہیں) تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”تو جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انہوں نے اس بات کو تبدیل کر دیا جو ان سے کہی گئی تھی اور اس کے علاوہ کر دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10833]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9027)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف