الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصبیت لاحق ہتی ہے تو وہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“
حدیث نمبر: 10846
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُهُ: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ. قَالَ: أَخْبَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا سَلَّمَ لِأَمْرِ اللَّهِ وَرَجَعَ، فَاسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ، كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُ خِصَالٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّلَاةُ مِنَ اللَّهِ، وَالرَّحْمَةُ، وَتَحْقِيقُ سَبِيلِ الْهُدَى.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَهُ، وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ، وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا يَرْضَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَهُ، وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ، وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا يَرْضَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ یہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں، اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود نازل ہوتا ہے، اور رحمت نازل ہوتی ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ بات بتائی ہے کہ جب کوئی مومن بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے، اور مصیبت کے وقت ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھتا ہے، تو اس کے لئے تین قسم کی بھلائیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں، اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے درود ہوتا ہے رحمت ہوتی ہے، اور حق کا راستہ واضح ہو جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مصیبت کے وقت ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت (کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ناگوار صورتحال کو) ٹھیک کر دے گا اور اس کو اچھا انجام نصیب کرے گا اور اس (فوت ہونے والی چیز کی جگہ) اسے ایسی چیز عطا کرے گا جس سے وہ راضی ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10846]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10846]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13027»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن