🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. قَوْلُهُ تَعَالَى: آمَنَ الرَّسُولُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”رسول ایمان لایا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10886
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: أُعْطِيتُ هَذِهِ الْآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي أَوَّلِ السُّورَةِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”مجھے سورت بقرہ کی آخری آیات عرش کے نیچے موجود خزانے میں سے عطا کی گئی ہیں یہ مجھ سے پہلے کسی (اور) نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق اس سے پہلے سورت کے آغاز میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3025) اخرجه احمد فى المسند (383/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22740، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3025، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7489»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10887
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَأَبُو أُمَامَةَ، وَوَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالُوا: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ؟ قَالَ:" هُوَ مَنْ بَرَّتْ يَمِينُهُ وَصَدَقَ لِسَانُهُ، وَعَفَّ فَرْجُهُ وَبَطْنُهُ، فَذَاكَ الرَّاسِخُ فِي الْعِلْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن یزید بن آدم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے ان حضرات کا یہ بیان کرنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ علم میں رسوخ رکھنے والے لوگ کون ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شخص جس کی قسم سچی ہو جس کی زبان سچی ہو جس کی شرمگاہ اور پیٹ پاک دامن ہوں وہ شخص علم میں رسوخ رکھنے والا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور عبداللہ بن یزید نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10887]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7658»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں