🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. قَوْلُهُ تَعَالَى: كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب کبھی ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم انہیں ان کی جگہ بدل کر دوسری کھالیں دے دیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10933
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قُرِئَ عِنْدَ عُمَرَ (كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا) فَقَالَ عُمَرُ: أَعِدْهَا، فَأَعَادَهَا، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: عِنْدِي تَفْسِيرُهَا:" يُبَدِّلُ فِي كُلِّ سَاعَةٍ مِائَةَ مَرَّةٍ". فَقَالَ عُمَرُ: هَكَذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعٌ مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ آیت تلاوت کی گئی: ”جب کبھی ان کی کھالیں جل جائیں گی، تو ہم انہیں ان کی جگہ بدل کر دوسری کھالیں دے دیں گے“۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس آیت کو دوبارہ پڑھو پڑھنے والے نے دوبارہ ان کے سامنے پڑھا سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے پاس اس کی تفسیر موجود ہے جس میں یہ بات ہے کہ ہر ایک ساعت میں ایک سو مرتبہ ان کی کھال بدلی جائے گی۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع ہے جو یوسف سلمی کا آزاد کردہ غلام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10933]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں