🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

90. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) ان لوگوں کو ان کا پورا اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10960
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ قَالَ:" أُجُورَهُمْ: يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ، الشَّفَاعَةَ لِمَنْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ مِمَّنْ صَنَعَ إِلَيْهِمُ الْمَعْرُوفَ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيُّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ فَقَالَ: أَتَى بِخَبَرٍ مُنْكَرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) انہیں ان کا پورا اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ان کا اجر یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کر دے گا اور اپنے فضل سے مزید یہ عطا کرے گا کہ وہ اس شخص کی شفاعت کریں گے جس کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو گی ایسا شخص جس نے دنیا میں ان لوگوں کے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ کندی ہے، جسے امام ذہبی نے اپنی طرف سے ضعیف قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: اس نے منکر روایت نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10960]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10462)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10462، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں