الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. قَوْلُهُ تَعَالَى: غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان کے ہاتھ باندھے گئے اور ان پر لعنت کی گئی“
حدیث نمبر: 10979
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ النَّبَّاشُ بْنُ قَيْسٍ: إِنَّ رَبَّكَ بَخِيلٌ لَا يُنْفِقُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام نباش بن قیس تھا اس نے یہ کہا: تمہارا پروردگار بخیل ہے وہ خرچ نہیں کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”یہودی یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ان (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، اور انہوں نے جو بات کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے بلکہ اس (یعنی اللہ تعالیٰ) کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں، اور وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10979]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12497)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12497»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح