الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. 29 - 7 - (سُورَةُ الْأَنْعَامِ)
سورت انعام کا بیان
حدیث نمبر: 10991
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَتْ عَلَيَّ سُورَةُ الْأَنْعَامِ جُمْلَةً وَاحِدَةً، يُشَيِّعُهَا سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، لَهُمْ زَجَلٌ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ پر سورت انعام ایک ساتھ نازل ہوئی ہے ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ آئے تھے اور (ان کی) تسبیح اور تحمید کی آواز گونج رہی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10991]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (220)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 199»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10992
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْعَامِ وَمَعَهَا مَوْكِبٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ يَسُدُّ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ، لَهُمْ زَجَلٌ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّقْدِيسِ تَرْتَجُّ"، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْسٍ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت انعام نازل ہوئی اس کے ساتھ فرشتوں کا ایک گروہ تھا، جس نے زمین و آسمان کے درمیان کی جگہ کو بھرا ہوا تھا ان کی تسبیح و تقدیس کی آواز گونج رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عبداللہ بن عرس کے حوالے سے أحمد بن محمد بن ابوبکر سالمی سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10992]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6443»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10993
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْعَامِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُمْلَةً وَاحِدَةً إِنْ كَادَتْ مِنْ ثِقَلِهَا لَتَكْسِرُ عَظْمَ النَّاقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیده اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت انعام پوری ایک ساتھ نازل ہوئی تھی اور اس کے بوجھ کی وجہ سے قریب تھا کہ اونٹنی کی ہڈی ٹوٹ جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (178/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27045، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5678/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف