🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

162. 29 - 11 - (سُورَةُ يُونُسَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ) قَوْلُهُ تَعَالَى: فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ .
سورت یونس کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو اس چیز پر انہیں خوش ہونا چاہیے یہ اس سب سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11065
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ یہ آیت پڑھتے تھے: ”تو اس حوالے سے انہیں خوش ہونا چاہیے یہ ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11065]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11066
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ: الْقُرْآنُ، وَرَحْمَتِهِ: أَنْ جَعَلَكُمْ مِنْ أَهْلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم یہ فرما دو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کی وجہ سے تو اس حوالے سے ان لوگوں کو خوش ہونا چاہیے یہ ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں“۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں اللہ کے فضل سے مراد قرآن ہے، اور اس کی رحمت سے مراد یہ ہے: اللہ تعالیٰ نے تمہیں اہل قرآن بنایا ہے (یعنی قرآن کا ماننے والا بنایا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11066]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں