🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

216. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اس کے نیچے ان دونوں کا خزانہ تھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11151
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَفَعَهُ قَالَ:" الْكَنْزُ الَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ لَوْحٌ مِنْ ذَهَبٍ مُصْمَتٍ، عَجِبْتُ لِمَنْ أَيْقَنَ بِالْقَدَرِ ثُمَّ نَصَبَ، وَعَجِبْتُ لِمَنْ ذَكَرَ النَّارَ ثُمَّ ضَحِكَ، وَعَجِبْتُ لِمَنْ ذَكَرَ الْمَوْتَ ثُمَّ غَفَلَ. لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ بِشْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَحْصَبِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”وہ خزانہ جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کیا ہے وہ خالص سونے کی ایک لوح تھی جس میں یہ تحریر تھا کہ مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو تقدیر پر یقین رکھتا ہے، اور پھر پریشان ہوتا ہے مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو جہنم کو یاد کرتا ہے، اور پھر بھی ہنستا ہے مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو موت کو یاد کرتا ہے اور پھر غافل ہو جاتا ہے اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے بشر بن منذر کے حوالے سے حارث بن عبداللہ یحصبی سے نقل کی ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11151]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2229)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11152
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا قَالَ: قَالَ: أُحِلِّتْ لَهُمُ الْكُنُوزُ وَحُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الْغَنَائِمُ، وَأُحِلَّتْ لَنَا الْغَنَائِمُ وَحُرِّمَتْ عَلَيْنَا الْكُنُوزُ. قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اس کے نیچے ان دونوں کا خزانہ تھا“۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان لوگوں کے لئے خزانہ جمع کرنا حلال تھا اور ان کے لئے مال غنیمت حرام قرار دیا گیا تھا ہمارے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے، اور ہم پر خزانہ اکٹھا کرنے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11152]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں