الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
230. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص میرے ذکر سے منہ موڑے گا، تو اس کے لئے تنگی والی دنیاوی زندگی ہو گی“
حدیث نمبر: 11170
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: (فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا) قَالَ:" الْمَعِيشَةُ الضَّنْكُ الَّتِي قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَنَّهُ يُسَلِّطُ عَلَيْهِ تِسْعًا وَتِسْعِينَ حَيَّةً يَنْهَشُونَ لَحْمَهُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو اس کے لئے تنگی والی زندگی ہو گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تنگی والی زندگی جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اس سے مراد یہ ہے: اس پر نانوے سانپ مسلط کیے جائیں گے جو قیامت قائم ہونے تک اس کے گوشت کو نوچتے رہیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11170]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11170]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2233)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11171
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا قَالَ: عَذَابُ الْقَبْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس کے لئے تنگی والی زندگی ہو گی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد قبر کا عذاب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11171]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9143)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف