🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

236. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے تمہیں صرف تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11180
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ قَالَ: مَنْ تَبِعَهُ كَانَ لَهُ رَحْمَةً فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ لَمْ يَتْبَعْهُ عُوفِيَ مِمَّا كَانَ يَبْلَى بِهِ سَائِرُ الْأُمَمِ مِنَ الْخَسْفِ وَالْمَسْخِ وَالْقَذْفِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ بِشُرُوطٍ فِيمَنْ يَرْوِي عَنْهُ، وَقَالَ: إِنَّهُ كَثِيرُ الْخَطَأِ، وَالْمَسْعُودِيُّ قَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے تمہیں صرف تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص آپ کی پیروی کرے گا آپ دنیا اور آخرت میں اس کے لئے رحمت ہیں، اور جو شخص آپ کی پیروری نہیں کرے گا، تو اسے ان چیزوں سے محفوظ رکھا جائے گا جن میں دیگر امتوں کو مبتلا کیا گیا جس کا تعلق زمین میں دھنسنے مسخ کیے جانے اور پتھر مارے جانے سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ابن حبان نے اسے چند شرائط کے ہمراہ ثقہ قرار دیا ہے جو ان لوگوں کے بارے میں ہے جو اس سے روایت نقل کرتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں: یہ بکثرت غلطی کرتا ہے، اور مسعودی نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11180]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12358)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں