الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
245. قَوْلُهُ تَعَالَى: تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی“
حدیث نمبر: 11192
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي قَوْلِهِ: (تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ) قَالَ: أَلَمْ تَنْظُرْ إِلَى الرُّؤُوسِ مُشَيَّطَةً قَدْ بَدَتْ أَسْنَانُهُمْ وَقَلَصَتْ شِفَاهُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں بگڑی ہوئی شکل کے ساتھ موجود ہوں گے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا تم نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا ہوا جن کے چہرے کا حصہ آگ کے ذریعے جل گیا ہو اور ان کے دانت باہر آ چکے ہوں اور ہونٹ لٹک چکے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11192]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11192]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9121)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع