🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

250. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11230
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي قَوْلِهِ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ قَالَ: الزِّينَةُ السِّوَارُ وَالدُّمْلُجُ وَالْخَلْخَالُ وَالْقُرْطُ وَالْأُذُنُ وَالْقِلَادَةُ وَمَا ظَهَرَ مِنْهَا عَلَى الثِّيَابِ وَالْجِلْبِيبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ مُطَوِّلًا وَمُخْتَصِرًا وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: زینت سے مراد، کنگن، دملج (کنگن نما زیور) پازیب اور بالی، اذن (یعنی کان کا زیور) ہار اور اس کے علاوہ وہ چیز ہے، جو کپڑوں اور چادر سے ظاہر ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور اسے طویل اور مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے ان دو میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9115 و 9116 و 9117)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں