🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

264. 29 - 28 - سُورَةُ النَّمْلِ قَوْلُهُ تَعَالَى: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ .
سورت نمل کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11248
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَخْرُجْ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُعَلِّمَكَ آيَةً مِنْ سُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي غَيْرَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ". فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَغَ أُسْكُفَّةَ الْبَابِ قَالَ:" بِأَيِّ شَيْءٍ تَسْتَفْتِحُ صَلَاتَكَ وَقِرَاءَتَكَ؟"، قُلْتُ: بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، قَالَ:" هِيَ هِيَ"، ثُمَّ أَخْرَجَ رِجْلَهُ الْأُخْرَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے مسجد سے نکلنے سے پہلے، میں تمہیں ایک سورت کی ایک آیت تعلیم دوں گا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی پر نازل نہیں ہوئی، صرف حضرت سلیمان علیہ السلام پر نازل ہوئی تھی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جانے لگے، یہاں تک کہ آپ دروازے کی چوکھٹ تک پہنچ گئے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم اپنی نماز اور تلاوت کا آغاز کس کے ذریعے کرتے ہو؟ میں نے عرض کی: «بسم الله الرحمن الرحيم» کے ذریعے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ یہی ہے، وہ یہی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دوسرا پاؤں بھی باہر نکال لیا“۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11248]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 629»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں