الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
278. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ہم مجرم لوگوں سے انتقام لینے والے ہیں“
حدیث نمبر: 11269
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ثَلَاثٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ فَقَدْ أَجْرَمَ: مَنِ اعْتَقَدَ لِوَاءً فِي غَيْرِ حَقٍّ، أَوْ عَقَّ وَالِدَيْهِ، أَوْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ فَقَدْ أَجْرَمَ، يَقُولُ اللَّهُ: (إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”تین کام ایسے ہیں کہ اگر کوئی شخص انہیں کرتا ہے تو وہ جرم کا مرتکب ہوتا ہے جو شخص ناحق طور پر جھنڈا باندھے یا اپنے والدین کی نافرمانی کرے یا وہ ظالم کے ساتھ چل کر جائے تو وہ جرم کا مرتکب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک ہم جرم کرنے والوں سے انتقام لینے والے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11269]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11269]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (61/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف