🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

289. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس کے بعد تمہارے لئے خواتین حلال نہیں ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11280
عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: لَوْ مُتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ؟ قَالَ: وَمَا يُحَرِّمُ ذَلِكَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قُلْتُ: لِقَوْلِهِ (لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ) قَالَ: إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَزَادَ: كَذَا رَأَيْتُ فِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ زِيَادٌ أَبُو يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ يَرْوِي عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُوسَى ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زیاد انصاری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج انتقال کر جاتیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے شادی کرنا جائز ہوتا؟ انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ حرام کیوں ہو گا؟ میں نے کہا: اس کی وجہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”اس کے بعد تمہارے لئے دیگر خواتین حلال نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے مخصوص قسم کی خواتین کو حلال قرار دیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور زیاد نامی راوی کا ذکر میں نے ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں دیکھا ہے، وہ زیاد ابویحیی انصاری ہے، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ وہی شخص ہے تو پھر یہ ثقہ ہے، اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، اور ایک راوی محمد بن ابوموسی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (132/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20703»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں