الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
309. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو اس نے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹنا شروع کر دیں“
حدیث نمبر: 11306
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ قَالَ:" قَطَعَ سُوقَهَا وَأَعْنَاقَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”تو اس نے اُن کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹنی شروع کر دیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یہاں آیت میں استعمال ہونے والے لفظ ”مسیح“ سے مراد) یہ ہے کہ اُس نے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹ دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11306]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف