الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
311. قَوْلُهُ تَعَالَى: رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”نرمی کے ساتھ (ہوا چلتی تھی) جہاں وہ جانا چاہتا تھا“
حدیث نمبر: 11308
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - (رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ) قَالَ: الرُّخَاءُ: الْمُطِيعَةُ، وَأَمَّا قَوْلُهُ حَيْثُ أَصَابَ حَيْثُ أَرَادَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”نرمی کے ساتھ (وہ ہوا چلتی تھی) جہاں وہ جانا چاہتا تھا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یہاں ”رخاء“ سے مراد فرمانبردار ہونا ہے۔ جہاں تک آیت کے ان الفاظ کا تعلق ہے ”حیث اصاب“ اس سے مراد یہ ہے کہ جہاں کا وہ ارادہ کرتا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11308]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11308]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف