🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

315. قَوْلُهُ تَعَالَى: قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11313
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِهَذِهِ الْآيَةِ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، فَقَالَ رَجُلٌ: وَمَنْ أَشْرَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَّا مَنْ أَشْرَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" إِلَّا مَنْ أَشْرَكَ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس آیت کے مقابلے میں، یہ پسند نہیں ہے کہ دنیا اور اس میں موجود سب کچھ مجھے مل جاتا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت کر دے گا، بے شک وہ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ ایک صاحب نے عرض کی: اور جو شخص شرک کرے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو شرک کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو شرک کرے“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (176)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21857، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1911»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11314
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَاتِلِ حَمْزَةَ يَدْعُوهُ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ: يَا مُحَمَّدُ كَيْفَ تَدْعُونِي وَأَنْتَ تَزْعُمُ أَنَّ مَنْ قَتَلَ أَوْ أَشْرَكَ أَوْ زَنَى (يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفُ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا) وَأَنَا صَنَعْتُ ذَلِكَ فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ رُخْصَةٍ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا فَقَالَ وَحْشِيٌّ: يَا مُحَمَّدُ هَذَا شَرْطٌ شَدِيدٌ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَلَعَلِّي لَا أَقْدِرُ عَلَى هَذَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ فَقَالَ وَحْشِيٌّ: يَا مُحَمَّدُ، هَذَا أَرَى بَعْدَ مَشِيئَةٍ فَلَا أَدْرِي يُغْفَرُ لِي أَمْ لَا؟ فَهَلْ غَيْرُ هَذَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ قَالَ وَحْشِيٌّ: هَذَا نَعَمْ، فَأَسْلَمَ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصَبْنَا مَا أَصَابَ وَحْشِيٌّ؟ قَالَ:" هِيَ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبْيَنُ بْنُ سُفْيَانَ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور اسے اسلام کی دعوت دی یہ وہ صاحب ہیں، جنہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، تو وحشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے کیسے دعوت دے رہے ہیں؟ جبکہ آپ کا یہ کہنا ہے کہ جو شخص قتل کرے، یا شرک کرے، یا زنا کرے، تو وہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اور قیامت کے دن اسے دگنا عذاب دیا جائے گا، اور وہ رسوا ہو کر اس میں رہے گا، میں نے تو یہ کام کیے ہوئے ہیں تو کیا آپ میرے لئے کوئی رخصت پاتے ہیں؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو توبہ کر لے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کر لے، تو اللہ تعالٰی اُن لوگوں کی برائیاں نیکیوں میں تبدیل کر دے گا اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ تو وحشی نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ تو مشکل شرط ہے کہ جو شخص توبہ کر لے، ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے گا، اس کا معاملہ مختلف ہے، ہو سکتا ہے کہ میں یہ کام نہ کر سکوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک ٹھہرایا جائے، وہ اُس کے علاوہ جس کی چاہے گا، مغفرت کر دے گا“۔ تو وحشی نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ چیز بھی اللہ کی مشیت کے بعد ہی ہے، تو مجھے کیا پتہ کہ وہ میری مغفرت کرے گا، یا نہیں کرے گا؟ کیا اس کے علاوہ کچھ اور ہو سکتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت کر دے گا، بے شک وہ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ تو وحشی نے کہا: یہ ٹھیک ہے، پھر انہوں نے اسلام قبول کر لیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے بھی اسی طرح کے کاموں کا ارتکاب کیا ہے، جن کا ارتکاب وحشی نے کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حکم مسلمانوں کے لئے عمومی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابین بن سفیان ہے، جسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11480)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11315
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ مَا لِمَنِ افْتَتَنَ تَوْبَةٌ إِذَا تَرَكَ دِينَهُ بَعْدَ إِسْلَامِهِ وَمَعْرِفَتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَّدَمَ بِطُولِهِ فِي الْمَغَازِي وَالْهِجْرَةِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ. قُلْتُ: وَحَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي سُورَةِ الطَّلَاقِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم پہلے یہ سمجھا کرتے تھے کہ جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے، اس کے لئے توبہ کی گنجائش نہیں ہو گی، یعنی جب اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اور اسلام کی معرفت کے بعد، اپنے دین کو ترک کر دیا ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے مغازی اور ہجرت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ اس روایت کی سند میں، ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث سورت طلاق میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11315]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں