الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
319. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ آنکھوں کی خیانت جانتا ہے“
حدیث نمبر: 11319
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ إِذَا نَظَرْتَ إِلَيْهَا تُرِيدُ الْخِيَانَةَ أَمْ لَا؟ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ إِذَا قَدَرْتَ عَلَيْهَا أَتَزْنِي بِهَا أَمْ لَا؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّتِي تَلِيهَا؟ وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يَجْزِيَ بِالْحَسَنَةِ الْحَسَنَةَ وَبِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَبَّوَيْهِ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ آنکھوں کی خیانت جانتا ہے“۔ یعنی جب تم اُس کی طرف دیکھو، تو کیا تمہارا خیانت کرنے کا ارادہ ہے یا نہیں ہے؟ ”اور جو چیز (ان کے) سینے چھپاتے ہیں“۔ یعنی جب تم اس پر قدرت رکھو گے، تو کیا تم اس کے ساتھ زنا کرو گے، یا نہیں کرو گے؟ اور کیا میں تمہیں اُس کے بعد والی کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ”اور اللہ تعالیٰ حق کے مطابق فیصلہ دیتا ہے“۔ یعنی وہ اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ اچھائی کا بدلہ، اچھائی کے ساتھ دے اور برائی کا بدلہ برائی کے ساتھ دے۔ ”بے شک اللہ تعالیٰ سننے والا دیکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن أحمد بن شبویہ ہے اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11319]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن أحمد بن شبویہ ہے اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1305)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف