الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
321. قَوْلُهُ تَعَالَى: مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان میں سے کچھ وہ ہیں، جن کے واقعات ہم نے تمہارے سامنے بیان کیے ہیں“
حدیث نمبر: 11321
عَنْ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ قَالَ: بَعْثُ اللَّهُ عَبْدًا حَبَشِيًّا نَبِيًّا وَهُوَ مِمَّنْ لَمْ يَقُصَّ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان میں کچھ وہ ہیں، جن کے واقعات، ہم تمہارے سامنے بیان کرتے ہیں، اُن میں کچھ وہ ہیں، جن کے واقعات تمہارے سامنے بیان نہیں کیے“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک حبشی شخص کو نبی بنا کر مبعوث کیا تھا اور وہ نبی ان افراد میں سے ہیں، جن کے واقعات سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان نہیں کیے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11321]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11321]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف