الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
323. 29 - 43 - سُورَةُ حم عسق
سورت حم عسق کا بیان
حدیث نمبر: 11323
عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حم عسق فَقَالَ:" يَا مَيْمُونَةُ، [ أَتَقْرَئِينَ (حم عسق) ] لَقَدْ نَسِيتُ مَا بَيْنَ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا". قَالَتْ: فَقَرَأْتُهَا، فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”حم عسق“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میمونہ! کیا تم نے ”حم عسق“ یاد کی ہوئی ہے؟ مجھے یہ شروع سے لے کر آخر تک بھلا دی گئی ہے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں: میں نے اُسے پڑھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے پڑھ لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدوس کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11323]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدوس کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11323]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11324
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا نَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَاتِ تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ. هَكَذَا وَجَدْتُهُ مِنْ غَيْرِ ضَبْطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم یہ آیت پڑھا کرتے تھے: ”قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر کی طرف سے پھٹ جائیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے ضبط کے بغیر
یہ روایت اس طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11324]
یہ روایت اس طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12889)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح