🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

359. 29 - 53 - سُورَةُ اقْتَرَبَتْ قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک متعین حساب سے پیدا کیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11383
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: مَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ إِلَّا فِي أَهْلِ الْقَدَرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت صرف قدریہ فرقہ کے لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے: ”بے شک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی میں ہیں، جس دن انہیں جہنم میں منہ کے بل ڈالا جائے گا اور (یہ کہا: جائے گا:) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو! بے شک ہم نے ہر چیز کو مخصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حارث ہے، اسے یحییٰ بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11383]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2265)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11384
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْقَدَرِيَّةِ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت قدریہ فرقے کے بارے میں نازل ہوئی تھی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن انہیں جہنم میں منہ کے بل ڈالا جائے گا اور (یہ کہا: جائے گا:) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو! بے شک ہم نے ہر چیز کو مخصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11384]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11163)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11385
وَعَنْ زُرَارَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ قَالَ:" نَزَلَتْ فِي أُنَاسٍ مِنْ أُمَّتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ يُكَذِّبُونَ بِقَدَرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زرارہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یہ کہا: جائے گا:) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو! بے شک ہم نے ہر چیز کو خصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ آیت میری امت کے کچھ افراد کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جو بعد کے زمانے میں آئیں گے، جو اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کو جھٹلائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11385]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5316)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں