الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
392. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب پنڈلی سے کپڑا ہٹایا جائے گا“
حدیث نمبر: 11436
عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ قَالَ:" عَنْ نُورٍ عَظِيمٍ يَخِرُّونَ لَهُ سُجَّدًا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَقَالَ فِيهِ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب پنڈلی سے پردہ ہٹایا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک عظیم نور ہو گا (جس سے پردہ ہٹایا جائے گا) تو لوگ اس کے سامنے سجدے میں گر جائیں گے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن جناح ہے جسے دحیم نے ثقہ قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے بارے میں یہ کہا: ہے یہ قوی نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11436]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7283)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3764، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5873»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف