الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ دن جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا“
حدیث نمبر: 11446
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا السَّمَاءُ) قَالَ:" ذَلِكَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَذَلِكَ يَوْمُ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِآدَمَ: قُمْ فَابْعَثْ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ بَعْثًا إِلَى النَّارِ، فَقَالَ: مِنْ كَمْ يَا رَبِّ؟ فَقَالَ: مِنْ أَلْفٍ وَتِسْعِ مِائَةٍ وَتِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ وَيَنْجُو وَاحِدٌ". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَعَرَفَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَبْصَرَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِهِمْ:" إِنَّ بَنِي آدَمَ كَثِيرٌ، وَإِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِنْ أَوْلَادِ آدَمَ، وَإِنَّهُ لَا يَمُوتُ مِنْهُمْ رَجُلٌ حَتَّى يَرِثَهُ [ لِصُلْبِهِ ] أَلْفُ رَجُلٍ، فَفِيهِمْ وَفِي أَشْبَاهِهِمْ جُنَّةٌ لَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ دن، جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا (اور) آسمان۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قیامت کا دن ہے، جس دن میں اللہ تعالٰی سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور اپنی اولاد میں سے مخصوص لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو، وہ عرض کریں گے: اے میرے پروردگار! کتنے میں سے (کتنے لوگوں کو) تو پروردگار فرمائے گا: ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے افراد کو جہنم میں بھیج دو اور ایک آدمی نجات پائے گا، یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ چیز محسوس کر لی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہروں پر یہ چیز ملاحظہ فرمائی، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اولاد آدم بہت زیادہ ہو گی اور یاجوج ماجوج بھی اولاد آدم میں سے ہوں گے اور ان میں سے کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اس کی سگی اولاد میں سے ایک ہزار لوگ اس کے وارث نہیں بنیں گے، تو ان لوگوں اور ان جیسے لوگوں میں تمہارے لئے ڈھال ہے (یعنی وہ جہنم میں جائیں گے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11446]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12034)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف